تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 584
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 فروری 1956ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم وہاں ہماری بعض کتابوں کا ترجمہ شائع کیا جارہاتھا، لیکن حکومت نے اس کی اشاعت روک دی تھی۔اور جو کتابیں چھپ چکی تھیں، ان کے متعلق حکم دے دیا کہ انہیں ملک میں تقسیم نہ کیا جائے۔لیکن خدا تعالیٰ نے اور رستے کھول دیئے۔اب وہی تراجم انگلستان میں شائع کرنے کے بعد وہاں پہنچ رہے ہیں۔اور جو کتا ہیں وہاں براہ راست فروخت نہیں ہو سکتی تھیں، انہیں انگلستان کی جماعت منگواتی ہے اور پھر ڈاک کے ذریعہ سپین میں بھیج دیتی ہے۔اس طرح وہاں اشاعت اسلام کا کام ہو رہا ہے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 26 فروری 1956ء) 584