تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 582
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 فروری 1956ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم مثلاً پچھلے سال میرے یورپ جانے پر جماعت نے بہت بڑی قربانی کی۔لیکن پھر بھی ہماری یہ حالت تھی کہ تحریک جدید کے کارکنوں کو دو ماہ تک گزارہ نہیں مل سکا۔اور اس کی وجہ یہی تھی کہ چندہ نہیں آیا تھا اور خزانہ میں روپیہ نہیں تھا۔اب اگر نے علماء پیدا ہوتے رہیں تو ہم مبلغین کی تعداد بھی بڑھا سکیں گے اور مبلغین کی تعداد بڑھے گی تو وہ جماعت میں بھی بیداری پیدا کریں گے ، ان میں اخلاص پیدا کریں گے اور والدین کو مجبور کریں گے کہ وہ اپنی اولاد کی تربیت اس رنگ میں کریں کہ وہ بڑے ہو کر اچھے کام کر سکیں، زراعت اچھی کر سکیں ، تجارت اچھی کر سکیں، صنعت و حرفت میں ترقی کریں۔اس طرح جماعت کی آمدنی بڑھے گی اور جب جماعت کی آمدنی بڑھے گی تو چندہ بھی زیادہ آئے گا اور اس طرح نہ صرف مبلغین کے گزارے بڑھائے جاسکیں گے بلکہ مبلغین کی تعداد بڑھانے سے جماعت کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا۔بلکہ ایک وقت وہ بھی آئے گا، جب تمہیں لاکھوں مبلغ پیدا کرنے ہوں گے۔اور اگر تم لاکھوں مبلغ پیدا نہیں کرو گے تو تم دنیا کو مسلمان کیسے بنا سکو گے؟“ اسلام اور احمدیت کی تبلیغ تمہارے ساتھ وابستہ ہے۔اس لئے تم اس کام کو خدا تعالیٰ کی خاطر کرو اور دوطرف سے بدلہ لینے کی کوشش نہ کرو۔یعنی ایک طرف تو تم تحریک جدید سے اعلیٰ سے اعلیٰ گزارے مانگو اور دوسری طرف خدا تعالیٰ سے بھی ثواب اور برکت کی امید رکھو۔اگر تمہیں تحریک جدید سے خواہش اپنا بدلہ مل گیا تو خدا تعالیٰ سے تم کسی ثواب کے امیدوار ہو گے؟ بہر حال تمہیں یادرکھنا چاہئے کہ اسلام اور احمدیت کی اشاعت تمہارے ہاتھ میں ہے۔اس لئے تمہارا فرض ہے کہ تم اپنے آپ کو اور اپنی نسلوں کو سدھارتے چلے جاؤ تا کہ دین کی خدمت کے لئے زیادہ سے زیادہ آدمی آگے آئیں۔اگر تم دین کی خدمت کے لئے آگے نہیں آؤ گے اور اپنی نسلوں کو اس کام کے لئے تیار نہیں کرو گے تو خدا تعالیٰ اس کام کے لئے اور لوگ کھڑے کر دے گا۔کیونکہ یہ سلسلہ خدا تعالیٰ کا قائم کردہ ہے، کسی انسان کا قائم کردہ نہیں۔۔۔۔۔دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آج ہی ایک خبر آئی ہے، جس سے پتہ لگتا ہے کہ اب یورپ کی حکومتیں براہ راست اسلام کی اشاعت میں دخل دے رہی ہیں۔آج ہی پین کے مبلغ کا خط آیا ہے، جس میں اس نے لکھا ہے کہ پانچ ، سات نئے احمدی میرے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ خفیہ پولیس آگئی اور اس نے ان احمدی دوستوں سے کہا کہ تم حکومت کے باغی ہو۔کیونکہ حکومت کا مذہب تو رومن کیتھولک ہے لیکن تم نے اسلام قبول کر لیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے ان احمدیوں کو ثابت قدمی دکھانے کی توفیق دی۔انہوں 582