تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 575 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 575

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 اکتوبر 1955ء ہے کہ اسے احمدیت کی تو سمجھ نہیں آئی ، ہاں اسلام کی سمجھ آگئی ہے از خیلیه یہی کہتے مسلمان ہو جاؤ، پھر احمدیت سمجھ آجائے تو اسے قبول کر لینا اور اگر سمجھ نہ آئے تو بے شک اسے قبول نہ کرنا۔ہماری غرض تو صرف یہی ہے کہ لوگ اسلام میں داخل ہو جائیں۔بعض دفعہ پاکستان اور ہندوستان سے بھی اس قسم کے خطوط آ جاتے ہیں کہ ہمیں احمدیت کی سمجھ نہیں آئی، ہاں اسلام کی سمجھ آگئی ہے۔کیا آپ ہمیں اسلام میں داخل کر سکتے ہیں ؟ اور ہم انہیں یہی لکھتے ہیں کہ آپ بڑی خوشی سے اسلام قبول کر لیں ، احمدیت کا قبول کرنا ایک ضمنی بات ہے، اصل چیز اسلام ہے۔اگر لاکھوں اور کروڑوں اشخاص اسلام میں داخل ہو جائیں تو وہی لوگ احمدیت کے بھی دست و باز و ثابت ہو سکتے ہیں۔پس تبلیغ کو وسیع کرو اور لاکھوں لاکھ افراد کو اسلام میں داخل کرنے کی کوشش کرو۔یہی مقصد ہے، جس کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھیجا گیا ہے۔مطبوعه روز نامه الفضل (04 نومبر 1955ء) 575