تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 541
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم خطبه جمعه فرموده 07 اکتوبر 1955ء دور ہو جاتے تھے۔گھنٹے ، دو گھنٹے کے بعد ان حملوں کا اثر زائل ہو جاتا تھا۔لیکن یہاں دن کے بعد دن ایسا گزرتا ہے کہ یوں محسوس ہوتا ہے کہ گویا سر میں ہتھوڑے چل رہے ہیں۔صرف کل کا دن ایسا آیا ہے، جس میں، میں نے کسی قدر آرام محسوس کیا ہے، لیکن شام کے بعد طبیعت پھر خراب ہو گئی۔تم نے دعاؤں اور گریہ وزاری کے ساتھ میری جان بچانے کی کوشش کی اور خدا تعالیٰ نے میری جان بچالی۔مگر جب تک میری طبیعت بالکل درست نہ ہو جائے ، میرے لئے کام کرنا مشکل ہے۔کیونکہ محض سانس لینے والا انسان کام نہیں کر سکتا۔کام وہی کر سکتا ہے، جس کے دل کو اطمینان اور سکون نصیب ہو۔پس دعائیں کرو، بلکہ دعاؤں کی اس طرح عادت ڈالو کہ تمہاری دعاؤں کے ساتھ خدا تعالیٰ کے عرش کے پائے بھی ہل جائیں۔اور وہ اپنی رحمانیت کے ماتحت اپنے بنائے ہوئے قانون وسعت رحمتی کل شی کی وجہ سے تمہاری دعاؤں کو سنے اور دنیا میں اسلام کی اشاعت کی داغ بیل ڈالے۔خلیل احمد ناصر مبلغ امریکہ، جو آج کل یہاں آئے ہوئے ہیں، انہیں میں نے ایک دن پہلے بھی کہا تھا اور آج بھی توجہ دلاتا ہوں کہ وہ سفید لوگوں میں تبلیغ کی طرف زیادہ توجہ کریں۔آج ہی مولوی نور الحق صاحب انور کا امریکہ سے خط آیا ہے کہ آپ نے تحریک فرمائی تھی کہ سفید لوگوں میں تبلیغ پر زور دیا جائے۔خدا تعالی نے آپ کی اس توجہ کو قبول فرمایا اور اس نے ہماری مددفرمائی۔چنانچہ آج میں کینیڈا کے ایک دوست کی بیعت کا خط بھیجتا ہوں۔یہ دوست فوج میں ملازم ہیں اور سفید رنگ کے ہیں۔مولوی نور الحق صاحب نے اس دوست کا فوٹو بھی ساتھ بھیجا ہے۔غرض ان کے امریکہ واپس جانے سے پہلے ہی خدا تعالیٰ نے سفید لوگوں میں تبلیغ کے رستے کھول دیئے ہیں۔اس نو مسلم دوست نے مولوی صاحب کو لکھا ہے کہ میں نے ابھی نماز کو ملی طور پر سیکھنا ہے اور آپ جانتے ہیں کہ یہ کسی معلم کے ذریعہ ہی ہوسکتا ہے۔مگر آپ ابھی تک مجھ سے ملے نہیں کہ میں آپ سے نماز پڑھنا سیکھوں۔مولوی صاحب نے اسے لکھا ہے کہ جب آپ کو فوج سے چھٹی ملے تو مجھے اطلاع دیں، میں فوراً آ جاؤں گا اور نماز کا طریق آپ کو بتا دوں گا۔سودعائیں کرو کہ اللہ تعالیٰ پہلے تمہارے دل میں اسلام کو قائم کرے اور پھر تمہارے ذریعہ دوسرے لوگوں کے دلوں میں اسلام قائم کرے۔تم اس وقت تک دم نہ لو، جب تک کہ تم میں سے ہر ایک واقف زندگی ہیں، ہیں اور واقف زندگی تیار نہ کرلے۔اور پھر وہ ہیں ، ہیں واقف زندگی اس وقت تک دم نہ لیں ، جب تک کہ وہ آگے ہیں، ہیں واقف زندگی تیار نہ کریں۔اسلام کی اشاعت کے لئے ہزاروں بلکہ لاکھوں مبلغوں کی ضرورت ہے۔جب وہ لوگ تقویٰ اور اخلاص سے باہر نکلیں اور اسلام کی اشاعت کریں 541