تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 529
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 23 ستمبر 1955ء ضائع نہیں ہوسکتا۔اور یہ وہ ورثہ ہے، جو ہم نے تمہاری اولاد کے دماغوں میں مستقل طور پر رکھ دیا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں بعد میں جو کچھ بھی ملا حق اولاد در اولاد کی وجہ سے ہی ملا۔اور میں نے جتنے کام کئے ، اپنی دماغی اور دینی قابلیت کی وجہ سے ہی کئے۔ورنہ مجھ سے زیادہ کتابیں پڑھنے والے لوگ دنیا میں موجود تھے۔اگر ان کے دماغوں میں بھی وہی قابلیت ہوتی ، جو مجھ میں ہے تو دنیا میں دس ہزار محمود اور بھی ہوتا۔لیکن اگر ساری دنیا میں صرف ایک ہی محمود ہے تو اس کی وجہ وہی حق اولاد در اولاد ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہمار اور نہ ہمارے دماغوں کے اندر رکھ دیا ہے اور یہ وہ دولت ہے، جسے کوئی شخص چرا نہیں سکتا۔جیسے حضرت مسیح نے کہا کہ جو کچھ تم زمین میں جمع کرو گے، اسے کیڑا کھا جائے گا۔لیکن اگر تم آسمان پر جمع کرو تو وہ ہمیشہ کے لئے محفوظ رہے گا اور کوئی کیڑا اسے نہیں کھا سکے گا۔اسی طرح جائیداد میں تباہ کی جاسکتی ہیں، زمینیں چھینی جاسکتی ہیں لیکن ترقی کی وہ قابلیت ، جو دماغوں کے اندر ودیعت کر دی گئی ہو، اسے کوئی شخص چھین نہیں سکتا۔چنا نچہ دیکھ لو، وہی جائیداد، جس کا حساب میں نے کروڑوں میں لگایا ہے اور جو شاید چند سالوں بعدار بوں کی جائداد بن جاتی۔وہی ہمارے شریک بھائیوں کے سپرد تھی مگر اس کی کوئی قیمت نہ تھی۔اور ہم اس سے اس قدر نا واقف تھے کہ مجھے یاد ہے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات کے بعد ایک دن ہمارے نانا جان والدہ صاحبہ کے پاس آئے اور انہوں نے غصہ میں رجسٹر زمین پر پھینک دیا اور کہا کہ میں کب تک بڑھا ہو کر بھی تمہاری خدمت کرتا رہوں؟ اب تمہاری اولاد جوان ہے، اس سے کام لو اور زمینوں کی نگرانی ان کے سپر د کرو۔والدہ نے مجھے بلایا اور رجسٹر مجھے دے دیئے اور کہا کہ تم کام کرو۔تمہارے نانا یہ رجسٹر پھینک کر چلے گئے ہیں۔میں ان دنوں قرآن وحدیث کے مطالعہ میں ایسا مشغول تھا کہ جب زمینوں کا کام مجھے کرنے کے لئے کہا گیا تو مجھے ایسا محسوس ہوا، جیسے کسی نے مجھے قتل کر دیا ہے۔مجھے یہ بھی پتہ نہیں تھا کہ جائیداد ہے کیا بلا اور وہ کس سمت میں ہے؟ مغرب میں ہے یا مشرق میں؟ شمال میں ہے یا جنوب میں؟ میں نے زمینوں کی لسٹیں اپنے ہاتھ میں لے لیں اور افسردہ شکل بنائے گھر سے باہر نکلا۔مجھے اس وقت یہ علم نہیں تھا کہ حق اولاد در اولاد کا الہام کیا کام کر رہا ہے؟ میں جونہی باہر نکلا، ایک صاحب مجھے ملے اور کہنے لگے، میاں صاحب میں نے سنا ہے کہ آپ کو زمینوں کے لئے کسی نوکر کی ضرورت ہے؟ میں نے کہا، آج نانا جان غصہ میں آکر والدہ کے سامنے رجسٹر پھینک کر چلے گئے ہیں اور میں حیران ہوں کہ یہ کام کس طرح کروں؟ کہنے لگے، میں اس خدمت کے لئے حاضر ہوں۔میں نے کہا، آپ شوق سے یہ کام سنبھالیں۔در حقیقت یہ آپ کا ہی حق ہے، مگر آپ لیں گے کیا ؟ کہنے لگے ، آپ مجھے 529