تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 528
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 23 ستمبر 1955ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم بلکہ اگر تم صحیح مشورہ لینا چاہتے ہوتو مجھ سے لو۔دوسروں کو کیا پتہ ہے کہ سلسلہ کوکس قسم کے واقفین کی ضرورت ہے؟ کس قسم کا علم رکھنے والوں کی ضرورت ہے؟ کس قسم کا تجربہ رکھنے والوں کی ضرورت ہے؟ اور پھر ان کے کتنے وقت کی سلسلہ کو ضرورت ہے؟ مجھے پتہ ہے کہ سلسلہ کے لئے کس قسم کے کام کا تجربہ رکھنے والوں کی ضرورت ہے؟ کس قسم کے علم والوں کی ضرورت ہے؟ اور کتنا وقت دے کر وہ سلسلہ کی خدمت کر سکتے ہیں؟ اس بارہ میں صحیح مشورہ انہیں مجھ سے ہی مل سکتا ہے۔اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر صحیح طریق پر کام کیا جائے تو ایک وکیل وکالت کرتے ہوئے بھی سلسلہ کی خدمت کر سکتا ہے۔اور ایک زمیندار زمیندارہ کرتے ہوئے بھی سلسلہ کی خدمت کر سکتا ہے، بشرطیکہ وہ مشورہ صحیح آدمی سے لے۔جب تک میرے دم میں دم ہے، میں تمہیں صحیح مشورہ دینے کے لئے ہر وقت تیار ہوں۔پس مجھ سے مشورہ لو اور کوشش کرو کہ تم اپنے آپ کو ان لوگوں کی صف میں لے آؤ۔جن کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَالَّذِينَ آمَنُوا مِنْ بَعْدُ وَهَاجَرُوا وَجَهَدُوا مَعَكُمْ فَأُولَكَ مِنْكُمْ یعنی وہ لوگ جو ایمان تو بعد میں لائے اور انہوں نے ہجرت بھی بعد میں کی اور جہاد بھی بعد میں کیا لیکن پھر بھی وہ صحابہ میں شامل ہوں گے۔پس صحابہ میں ملنا تمہارے لئے مشکل نہیں۔اگر تم کوشش نہ کرو تو اور بات ہے، ورنہ خدا نے تمہارے اندر وہ قابلیت رکھ دی ہے، جس سے اگر تم کام لوتو تم صحابہ میں شامل ہو سکتے ہو۔میں چھوٹا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام وفات پاگئے۔آپ کی وفات کے بعد والدہ مجھے بیت الدعاء میں لے گئیں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہاموں والی کاپی میرے سامنے رکھ دی۔اور کہا کہ میں سمجھتی ہوں ، یہی تمہارا سب سے بڑا ورثہ ہے۔میں نے ان الہامات کو دیکھا تو ان میں ایک الہام آپ کی اولاد کے متعلق یہ درج تھا کہ حق اولا د ور اولاد اسی طرح ایک اور الہام درج تھا، جو مندر تھا۔اور اس کے نیچے لکھا تھا کہ جب میں نے یہ الہام محمود کی والدہ کو سنایا تو وہ رونے لگ گئیں۔میں نے کہا کہ تم یہ الہام مولوی نور الدین صاحب کے پاس جا کر بیان کرو۔انہوں نے محمود کی والدہ کو تسلی دی اور کہا کہ یہ الہام منذر نہیں بلکہ مبشر ہے۔حق اولاد در اولاد کے معنی در حقیقت یہی تھے کہ وہ حق، جو باہر سے تعلق رکھتا ہے یعنی زمینوں اور جائیدادوں وغیرہ میں حصہ، یہ کوئی زیادہ قیمتی نہیں۔زیادہ قیمتی یہ چیز ہے کہ میں نے تمہاری اولاد کے دماغوں میں وہ قابلیت رکھ دی ہے کہ جب بھی یہ اس قابلیت سے کام لیں گے، دنیا کے لیڈر ہی بنیں گے۔باقی ورثہ ضائع ہو جاتا ہے مگر یہ وہ ورثہ ہے، جو کبھی 528