تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 489
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 18 فروری 1955ء والے سمجھتے ہیں کہ ہماری جماعت کے وعدے تو مرکز میں جاچکے ہیں اور اس کا ہمیں علم ہے، معلوم ہوتا ہے، باقی سب جماعتیں بددیانت ہیں۔راولپنڈی والے احمدی اخبار پڑھتے ہیں تو وہ سمجھتے ہیں، ہمارے وعدے تو جاچکے ہیں اور اس کا ہمیں علم ہے، معلوم ہوتا ہے، ہماری جماعت کے سوا باقی سب جماعتیں بددیانت ہیں۔گویا بجائے اس کے کہ ان مضامین سے کوئی فائدہ ہو، لوگوں کے ایمان میں خرابی پیدا ہوتی ہے۔میں نے کئی دفعہ توجہ دلائی ہے کہ تم واقعات نکال کر توجہ دلا یا کرو، ساری جماعت کو بدنام نہ کیا کرو۔جب کوئی بات کرو، اس بات کی وضاحت کر دیا کرو کہ فلاں فلاں جماعت نے اس کام میں سستی دکھائی ہے۔مثلاً اب میں جماعت کی سستی کا ذکر کر رہا ہوں تو میں یہ بھی واضح کر رہا ہوں کہ 2/3 جماعت اپنے وعدے بھیج چکی ہے بلکہ باقی 1/3 میں بھی کچھ کمی ہو جائے گی۔بعض جماعتوں کے وعدے بھجوائے جاچکے ہوں گے اور بعض کے وعدے چند دن کے باقی ماندہ مدت میں آجائیں گے۔پھر میں نے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ ساری ذمہ داری جماعت پر ہی نہیں، کچھ ذمہ داری دفتر پر بھی ہے۔میں نے دفتر والوں کو ان کے اس نقص کی طرف بار ہا توجہ دلائی ہے لیکن انہوں نے اپنے نقص کو دور نہیں کیا۔اس کے معنی یہ ہوئے کہ جماعت کا صرف ساتواں یا اٹھواں حصہ ایسا ہے، جس نے اس بارہ میں سستی سے کام لیا ہے۔اب یہ نہیں ہوگا کہ کراچی والے کہیں کہ ہمارے سوا باقی سب بے ایمان ہو چکے ہیں، راولپنڈی والے کہیں کہ ہمارے سوا باقی سب بے ایمان ہو چکے ہیں یا حیدر آباد والے کہیں کہ ہمارے سوا باقی سب بے ایمان ہو چکے ہیں۔لیکن وکالت مال کے اعلانات سے ہر جماعت یہی بجھتی ہے کہ اس کے سوا باقی سب جماعتیں بے ایمان ہیں۔حالانکہ یہ جھوٹ ہے۔اگر ہم یہ کہیں کہ فلاں فلاں جماعت میں نقص ہے تو جن جماعتوں نے اپنی ذمہ داری کو ادا کیا ہے اور اپنے اخلاص کا نمونہ دکھایا ہے، ان کے حوصلے بڑھیں گے، ان کے ایمان میں زیادتی ہوگی۔مگر اب یہ ہوتا ہے کہ یا تو وہ جماعتیں ، جن کی طرف سے وعدے آچکے ہیں، وکالت مال والوں کو کذاب کہتی ہوں گی یا پھر ہر شخص اپنے سوا سب کو بے ایمان کہتا ہوگا اور یہ دونوں باتیں خطرناک ہیں لیکن دفتر والے سمجھتے نہیں۔اگر اسی طرح کام ہوتارہا تو غلط فہمیاں بڑھتی جائیں گی۔پس میں پھر توجہ دلاتا ہوں اور بتا دیتا ہوں کہ ابھی چند دن باقی ہیں، اگر وکالت مال کے عملہ میں ایمان ہے تو وہ اب بھی ایسی جماعتوں کی لسٹ بھجوا دے، جنہوں نے اس وقت تک وعدوں کے بارہ میں ستی سے کام لیا ہے۔وکلاء سے میں نے کہا تھا کہ وکالت مال کی نگرانی کرو اور اس سے رپورٹ لے کر مجھے روزانہ اطلاع دیا کرو۔وہ مجھے بتائیں کہ کیا انہوں نے کبھی ایسی اطلاع بھجوائی ؟ میں نے انہیں نقص بتا 489