تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 415
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1954ء ہیں۔بلکہ ایک ملک میں تو قومی تحریک کی مرکزی کمیٹی میں ہمارے مبلغ کو سیکر یٹری بنا دیا گیا ہے اور ایک اجلاس میں اسے صدر مقرر کیا گیا ہے۔حالانکہ وہ پنجابی ہے، افریقہ کا رہنے والا نہیں۔اس سے صاف ظاہر ہے کہ ہم پر انگریزوں کے ایجنٹ ہونے کا جو الزام لگایا جاتا ہے، وہ بالکل غلط ہے۔اگر اسے ان ممالک میں ہمیں ایجنٹ بنانے کی ضرورت نہیں تو اسے ہمیں یہاں ایجنٹ بنانے کی کیا ضرورت ہے؟ وہاں احمدی قومی تحریکوں میں شامل ہوئے ہیں اور انہوں نے ملک کی خاطر بہت کام کیا ہے۔اور ملکی تحریکوں میں لیڈر بھی بنے ہیں اور مقامی لوگوں سے انہوں نے ہر قسم کی ہمدردی کی ہے۔ابھی حال ہی میں عراق کے ایک اخبار کے ایڈیٹر نے ایک مضمون شائع کیا ہے۔اس میں اس نے لکھا ہے کہ کسی غیر ملکی سفارت خانے کی طرف سے اسے کہا گیا کہ وہ احمدیوں کے خلاف مضامین لکھے۔اور یہ ان دنوں کی بات ہے کہ جب فلسطین کے بارہ میں امام جماعت احمدیہ کی طرف سے دو مضامین شائع ہوئے تھے۔اس وقت میں نے کہا کہ میں یہ غداری نہیں کر سکتا۔اس پر مجھے کہا گیا کہ تمہیں پیسے نہیں ملیں گے۔میں نے کہا تم اپنے پیسے اپنے گھر رکھو، میں اس کام سے بیزار ہوں۔اس سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ ہم انگریزوں کے ایجنٹ نہیں بلکہ وہ ہمیں پوری طرح کچلنے کے لئے تیار ہیں۔یہ دو مثالیں نہایت واضح ہیں کہ مغربی افریقہ کے تین ممالک میں، جہاں انگریزوں کی حکومت ہے، احمدی تحریک آزادی میں پیش پیش ہیں۔بلکہ ان میں ہمارے مبلغ بھی حصہ لے رہے ہیں اور وہ نہایت ذمہ داری کے عہدوں پر مقرر ہیں۔اب بھی انگریزوں نے ایک علاقہ کے بادشاہ کو تحریک آزادی کی وجہ سے باہر نکال دیا تو اسے بحال کرنے کے لئے جو وفد حکومت سے ملنے کے لئے گیا، اس میں بھی ایک احمدی کو شامل کیا گیا۔غرض یہ سب واقعات بتا رہے ہیں کہ مخالفین کی طرف سے جو یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم انگریزوں کے ایجنٹ ہیں، بالکل غلط ہے۔جہاں بھی ہمارے مبلغ گئے ہیں ، وہاں انہوں نے مقامی لوگوں کی خدمات کی ہیں اور وہ ان سے متاثر ہیں۔مغربی افریقہ کے تین ممالک میں، جن میں ہمارے مشن قائم ہیں، ان کی ترقی اور بہبودی کے لئے احمدیوں نے بڑی کوشش کی ہے۔پچھلے دنوں گولڈ کوسٹ کے وزیر اعظم نے ، جو احمد یہ مسجد کے افتتاح کے سلسلہ میں گیا اور پھر اس نے ہمارے کالج کا معائنہ بھی کیا ، کہا، مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ احمدی ہمارے ملک کی ترقی اور بہبودی کے لئے اس قدر کوشاں ہیں۔مجھے پہلے شبہ تھا کہ شاید ان کے کام کے متعلق مبالغہ کیا جاتا ہے لیکن اپنی آنکھوں سے ان کا کام دیکھ کر مجھے معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے ہمارے ملک کی ترقی کے لئے شاندار کام کیا ہے۔ان ممالک میں 415