تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 412 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 412

خطبہ جمعہ فرمودہ 26 نومبر 1954ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد سوم سویڈن میں نیا مشن قائم ہو جانے کے بعد ہم سمجھیں گے کہ سیکنڈے نیوین ممالک ، ڈنمارک، سویڈن اور ناروے، میں ایک حد تک تبلیغ کا کام کیا جاسکے گا۔ان ممالک کے رہنے والے نیم جرمنی نسل سے ہیں۔یہ بہت حد تک جرمن تہذیب سے تعلق رکھتے ہیں۔یورپ کے بعض ممالک کے باشندے اٹالین نسل سے ہیں، مثلاً اٹلی ہے، پین ہے، فرانس ہے۔بعض ممالک کے باشندے جرمنی کی ابتدائی نسل سے تعلق رکھتے ہیں، مثلاً سویڈن ہے، ڈنمارک ہے، ناروے ہے، ہالینڈ ہے، بلجیم ہے، بلجیم کا آدھا حصہ جرمنی کے زیر اثر ہے اور آدھا حصہ فرانس کے زیر اثر ہے۔مشرق میں جا کر سلیو (Slave) نسلوں کا زور ہے۔ان میں مغل بھی ہیں، مثلاً ہنگری ہے، پولینڈ ہے، فن لینڈ ہے، ان ممالک میں مغل قوم کا کچھ حصہ بس گیا ہے۔پھر یوگوسلاویہ، بلغاریہ، رومانیہ اور روس سب سلیو نسل سے ہیں۔یونان بھی درحقیقت اٹلی کے اثر کے نیچے ہے۔سینکڑوں سال تک انالین خاندان یونان پر حکمران رہے۔قیصر، جس کی اسلام سے جنگ ہوئی ، اٹالین نسل سے ہی تھا۔اس سے پہلے یونانی تہذیب الگ تھی لیکن بعد میں اٹلی کے اثر کے نیچے آگئی۔غرض یورپ کی تین بڑی بڑی نسلوں میں سے دو نسلوں کی طرف ابھی ہم نے توجہ کی ہے۔اگر چہ ان میں سے بھی ایک نسل کی طرف ہمارے توجہ نامکمل ہی ہے اور وہ اٹالین نسل ہے۔اٹلی بھی خالی پڑا ہے، فرانس بھی خالی پڑا ہے، صرف پین میں ہمارا ایک مبلغ ہے۔جرمن نسل سے جو ممالک ہیں، ان میں سوئٹزر لینڈ، جرمنی، ہالینڈ اور انگلینڈ بھی شامل ہیں۔انگلینڈ کی نسل بھی زیادہ ناروے سے آئی ہے، جو جرمن نسل سے تعلق رکھتا ہے۔اور پھر خدائی تصرف کے ماتحت انگلستان کا موجودہ حکمران خاندان بھی جرمن نسل۔ہے۔بلجیم کا نصف حصہ جرمنی کے زیر اثر ہے اور نصف حصہ فرانسیسی نسل کے زیر اثر ہے۔بہر حال جب تحریک جدید شروع ہوئی تو یورپ میں ہمارا صرف ایک مشن تھا، جو انگلستان میں تھا۔لیکن تحریک جدید کے ذریعہ اب پین، ہالینڈ، جرمنی اور سوئٹزر لینڈ میں بھی مشن قائم ہو گئے ہیں۔ہالینڈ میں مسجد بھی تعمیر ہورہی ہے۔بعد میں جرمنی میں بھی مسجد تعمیر کی جائے گی۔جرمنی میں جو نسل آباد ہے، وہی نسل سوئٹزر لینڈ کے ایک حصہ میں بھی آباد ہے اور زیادہ تر احمدی اسی حصہ میں ہورہے ہیں۔سو اگر تحریک جدید کے کام کو دیکھا جائے تو تبلیغ کا کام اب پہلے سے پانچ گنا بڑھ گیا ہے۔اگر ہم تین مشن اور کھوئیں تو کم از کم دو تہذیبوں کے ممالک میں ہمارے مشن قائم ہو جائیں گے۔سلیو (Slave) نسل روی اثر کے نیچے ہے اور فی الحال وہاں مشن قائم کرنا مشکل کام ہے۔امریکہ میں ہمارا مشن تحریک جدید کے شروع ہونے سے پہلے کا ہے۔لیکن تبلیغی کام اور وسیع ہو گیا ہے۔پہلے صرف ایک جگہ پر مشن قائم تھا اور وہ بھی نہایت محدود حالت میں تھا۔جماعت تو کسی زمانہ 412