تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 383
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم خطبہ جمعہ فرمود ه 12 فروری 1954ء نہیں ہوسکتی۔کیونکہ جماعت کے بعض لوگ ایسے بھی ہیں، ان کے سامنے معجزات بھی ہیں، نشانات بھی ہیں، احمدیت کی تعلیم بھی ہے اور ہم نے خدا تعالیٰ کو کھینچ کر ان کے سامنے کر دیا ہے لیکن ان کے دل کی گر ہیں ابھی کھلی نہیں۔جو وعدے آتے ہیں ، ان سے بھی یہ حقیقت ظاہر ہوتی ہے۔دفتر والوں نے وعدوں کے فارموں پر ایک خانہ ماہوار آمد کا بھی بنایا ہوا ہے۔اس خانہ کی وجہ سے قربانی کرنے والوں کی قربانی کا معیار واضح ہو جاتا ہے۔بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں، جن کے ناموں کے آگے لکھا ہوا ہوتا ہے،ماہوار آمد پچاس روپے، وعدہ تحریک جدید نمیں روپے، چالیس روپے یا پینتالیس روپے۔اور بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں ، جن کی آمد اڑھائی، تین سور و پیہ ماہوار ہوتی ہے اور وعدہ تحریک جدید پانچ روپے یا دس روپے ہوتا ہے۔اس سے ان کی قربانی کے معیار کا پتہ لگتا ہے۔اگر اڑھائی سو روپیہ ماہوار آمد والا شخص دس روپے وعدہ لکھاتا ہے تو اس کے معنی یہ ہیں کہ وہ سال میں 160 آنے دیتا ہے۔اور 160 آنوں کو سال پر تقسیم کیا جائے تو ماہوار تیرہ، چودہ آنہ کے درمیان پڑتا ہے۔اور اگر ماہوار تنخواہ اڑھائی سو روپیہ ہو تو اس کے معنی یہ ہوئے کہ وہ چار، پانچ آنہ فی سینکڑہ قربانی کرتا ہے۔لیکن میں نے دفتر والوں کو ہدایت دی ہوئی ہے کہ اگر بڑی آمد والا شخص بھی پانچ روپے وعدہ لکھا دیتا ہے تو تم اس کا انکار نہ کرو۔بعض دفعہ وہ گھبراتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم اسے دوبارہ لکھتے ہیں۔لیکن میں کہتا ہوں ، رہنے دو۔اگر کوئی شخص نیکی کی طرف ایک قدم اٹھاتا ہے تو میرا تجربہ ہے کہ وہ ہمیشہ آگے کی طرف بڑھتا جاتا ہے۔اور یہ تجربہ اتنا لمبا ہے کہ صرف پہلے پانچ روپیہ کے متعلق مجھے فکر ہوتی ہے۔جب کوئی شخص پانچ روپیہ دے دیتا ہے تو میں سمجھتا ہوں، اب اس کے نکیل پڑ گئی ہے، اسے لذت محسوس ہوگی تو یہی پانچ روپے اگلے سال پھیس یا پچاس روپے بن جائیں گے۔میں نے ایسے لوگ بھی دیکھتے ہیں کہ چندہ کے وقت انہوں نے کہا، ہم ایک پیسہ ماہوار چندہ دیں گے۔اور میں نے کہا، ان سے ایک پیسہ ہی لے لو اور انہیں ثواب سے محروم نہ کرو۔پھر انہی لوگوں کو میں نے تین تین، چار چار سو روپے ماہوار دیتے بھی دیکھا ہے۔کیونکہ آہستہ آہستہ دلوں کی کیفیت بدل گئی۔میں امید کرتا ہوں کہ جماعت کے دوست اپنا پورا زور لگائیں گے کہ ہر احمدی تحریک جدید میں حصہ لے لے۔میں نے جو یہ قاعدہ مقرر کیا ہے کہ کم سے کم رقم وعدہ کی پانچ روپیہ ہو، اس میں بھی حکمت ہے۔اگر چہ میں نے یہ اجازت دے دی ہے کہ اگر کوئی شخص پانچ روپے نہیں دے سکتا تو پانچ آدمی مل کر پانچ روپے دے دیں۔اور اگر وہ آٹھ آنے دے سکتا ہے تو دس آدمی مل کر پانچ روپے دے دیں۔بلکہ چاہے تو 80 آدمی ایک ایک آنہ دے کر پانچ روپیہ دے دیں۔لیکن کم سے کم وعدہ، جو تحریک جدید میں لیا جائے، وہ پانچ روپیہ 383