تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 352
اقتباس از خطاب فرموده 27 دسمبر 1953ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم خیال سے روک رکھتے ہیں کہ قیمت بڑھنے پر اسے فروخت کریں گے۔حالانکہ مال کو اس خیال سے روک رکھنا، شریعت نے ممنوع قرار دیا ہے۔اسلام ہمیں یہی تعلیم دیتا ہے کہ جو مال آئے ، اسے آگے بیچتے چلے جاؤ۔تجارت میں ترقی کے لاکھوں راستے اور موجود ہیں۔لہذا ہمارے تاجروں کو چاہئے کہ وہ بجائے اپنے مال کو روکنے کے دیگر ذرائع کے ذریعہ تجارت کو ترقی دیں۔اگر وہ ایسا کریں گے اور تحریک میں زیادہ حصہ لینے کی نیت سے ایسا کریں گے تو اللہ تعالیٰ ضرور ان کی ترقی کے راستے کھول دے گا۔۔۔۔۔وقف زندگی کی تحریک پر بہت سے نوجوان آگے آئے تھے۔لیکن ان میں سے بعض نے کمزوری اور غداری دکھائی ہے، جس کی وجہ سے بہت سی مشکلات پیدا ہوگئی ہیں۔میں چاہتا ہوں کہ جماعت کے مخلص نوجوان ایک پورے عزم اور ارادہ کے ساتھ آگے آئیں اور اپنی زندگیوں کو وقف کر کے آخر تک ثابت قدمی کا نمونہ دکھا ئیں۔دوسری طرف جماعت کو بھی کہتا ہوں کہ وہ واقفین کی عظمت اور اہمیت کو سمجھے اور اسے وو محسوس کرے۔ہماری جماعت میں واقفین کے لئے عزت اور احترام کا ایک خاص جذبہ ہونا چاہئے۔۔۔۔اس تحریک کے لئے جو طریق مقرر کئے گئے تھے، وہ بہت ہی آسان تھے۔اور دوست بغیر کسی بوجھ کے اس میں حصہ لے سکتے تھے۔لیکن افسوس ہے کہ اب تک اس پر تمہیں فی صدی بھی عمل نہیں ہوا۔اس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ مساجد کی زمین کے لئے فوری طور پر جو قرض لیا گیا تھا، وہ بھی اب تک ادا نہیں ہو سکا۔اس تحریک کی طرف بھی توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔کیونکہ مساجد ہی ہیں، جو بیرونی ممالک میں تبلیغ کے مراکز کا کام کر سکتی ہیں۔جب تک ہم کثرت کے ساتھ بیرونی ممالک میں مساجد تعمیر نہ کریں گے، ہماری تبلیغ عام نہیں ہوسکتی“۔(مطبوعہر روز نامہ الصلح 13 جنوری 1954 ء) 352