تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 328
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 27 نومبر 1953ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد سوم فضل اور اس کی رحمت صرف 19 سال تک محدود نہ رہے بلکہ وہ تمہاری ساری عمر تک چلتی چلی جائے۔اور جس کی ساری زندگی تک خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کے انعام جاتے ہیں، اس کے مرنے کے بعد بھی وہ اس کے ساتھ جاتے ہیں۔پس میں پھر تم کو تحریک جدید کے وعدوں کی طرف بلاتا ہوں۔ان کو بھی ، جن کو ابتدائی دور میں حصہ لینے کی توفیق ملی اور ان کو بھی ، جو بعد میں آئے اور وہ اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں یا انہیں کوشش کرنی چاہئے۔میں نے سوچا ہے کہ اب تحریک جدید کی یہ شکل کر دی جائے کہ ہر دفتر جو بنے گا، اس کے دور اول اور ثانی بنتے چلے جائیں اور ہر ایک 19 سال کا ہو۔جن احباب نے بچپن سے وعدے کئے تھے ممکن ہے کہ انہیں چار یا پانچ دور میں حصہ لینے کی توفیق مل جائے۔مثلاً اگر چار دور میں حصہ لینے کی کسی کو توفیق ملے تو 19 کو 4 سے ضرب دینے سے 76 سال بن جاتے ہیں۔اب اگر کسی شخص نے 13 سال کی عمر میں تحریک جدید میں حصہ لیا ہو اور چار دوروں میں شریک رہا ہو اور 80 سال اس کی عمر ہو تو وہ چار دوروں میں شامل ہو جائے گا۔اور اگر کوئی شخص 90 سال یا 100 سال کی عمر کو پہنچ جائے تو وہ پانچ دوروں میں شامل ہو سکتا ہے۔اس کے بعد دوسرے لوگ بھی اسی طرح 19-19 سال کے دوروں میں حصہ لیتے چلے جائیں گے۔19 سال میں، میں نے جو حکمت رکھی تھی، میں اسے بدلنا نہیں چاہتا۔ہر دور کے بعد ایک کتاب لکھی جائے ، جس میں تمام حصہ لینے والوں کے نام محفوظ کئے جائیں۔اور اس کتاب کو جماعت کی لائبریریوں اور مساجد میں رکھا جائے۔تا آئندہ آنے والے اسے پڑھیں، اپنی قربانیوں کا اس سے مقابلہ کریں اور دیکھیں کہ انہوں نے کس روح سے کام کیا ہے؟ اس وقت تک دفتر دوم نے قربانی کا وہ نمونہ نہیں دکھایا، جس کی ان سے امید کی جاتی تھی۔دفتر دوم کے افراد کی قربانی دفتر اول کے افراد کی قربانی سے نصف بھی نہیں۔اگر دفتر اول کے چندہ کی نسبت، ان کی آمد کا بارہواں، دسواں یا آٹھواں حصہ بنتی ہے تو دور دوم کے چندے کی نسبت ، دور اول کے چندہ کی نسبت کا 1/4 یا 1/2 ہو گی۔اس کی یہی وجہ ہے کہ اگر چہ ہمارے نو جوان تنخواہوں کے لحاظ سے پہلوں سے بہت بڑھ گئے ہیں لیکن ان کے تحریک جدید کے وعدے تم ہیں اور وصولی اور بھی کم ہے۔جب کتاب چھپے گی تو دفتر دوم والوں کو معلوم ہوگا کہ ان کی قربانیاں ان کے بزرگوں کی نسبت کتنی گری ہوئی ہیں؟ اسی طرح یہ 19 سال کا دور انگلوں میں تحریک کرتا جائے گا۔ہر 19 سالہ دور کے بعد حصہ لینے والوں کی نسبت نکالی جائے گی اور اسے کتاب میں محفوظ رکھا جائے گا۔تا آئندہ آنے والے اس سے سبق حاصل کریں اور اپنی قربانیوں کو پہلے لوگوں کی نسبت سے زیادہ بڑھائیں۔328