تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 310 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 310

خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1953ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم کے نزدیک مقبول ہے، نہ مسلمانوں کے نزدیک مقبول ہے۔خدا تعالیٰ اپنی قبولیت اور اپنا دست محبت تمہاری طرف بڑھاتا ہے، وہ تمہیں اپنی محبت اور پیار کی بشارت دیتا ہے۔پس تم اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے کی کوشش کرو اور اپنے فرائض کو ادا کرو۔اور خدا تعالیٰ کی طرف سے جو رحمتیں اور برکتیں تمہیں ملتی ہیں، ہم انہیں زیادہ سے زیادہ حاصل کر لو۔ایسا زمانہ بہت کم آتا ہے۔اور مبارک ہوتے ہیں وہ لوگ جو ایسے زمانے میں پیدا ہوتے ہیں۔یہی لوگ نحوست سے دور اور خدا کی جنت کے زیادہ قریب ہوتے ہیں۔خدا تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ جو کہا ہے کہ اس دن جنت قریب کر دی جائے گی ، اس کا بھی یہی مفہوم ہے کہ خدا تعالیٰ ایسی جماعت کھڑی کر دے گا ، جو دین کی خدمت کرے گی۔اور نہ صرف یہ کہ اسے اس خدمت کا کوئی معاوضہ نہیں ملے گا، اسے جھاڑیں پڑیں گی ، اسے گالیاں دی جائیں گی ، دنیا اسے دھتکارے گی کہ وہ کیوں خدا تعالیٰ کی ہو گئی ہے اور وہ خدا تعالیٰ کے دین کی کیوں خدمت کر رہی ہے؟ اس لئے لازمی طور پر خدا تعالیٰ اسے قبول کرے گا۔پس تم ان وقتوں کی قدر کرو اور اپنے لئے زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کر لو تا خدا تعالیٰ کے سامنے بھی تم سرخرو ہو جاؤ اور آئندہ نسلوں کے سامنے بھی تمہارا نام عزت سے لیا جائے“۔( مطبوعه روز نامه الفضل 03 فروری 1953ء) 310