تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 303 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 303

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلدسوم - خلاصه از خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1952ء بیرونی ممالک میں تعمیر مساجد اور چندہ تحریک جدید کی اہمیت خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1952ء برموقع جلسہ سالانہ بیرونی ممالک میں مساجد کی تعمیر کی اہمیت کے متعلق فرمایا:۔وو میں نے اس سال شوری کے موقع پر بیرونی ممالک میں مساجد کی تعمیر کے لئے چندہ کی تحریک کی تھی اور اس کے لئے ایسے طریق تجویز کئے تھے، جن پر عمل کر کے ہر شخص بغیر کسی خاص بوجھ کے بڑی آسانی سے اس میں حصہ لے سکتا ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ اگر اس تحریک پر پوری طرح عمل کیا جائے تو دو لاکھ روپیہ سالانہ بڑی آسانی سے ہم جمع کر سکتے ہیں۔یادرکھو کہ بیرونی ممالک میں جب تک ہم مساجد تعمیر نہ کریں گے، وہاں پر تبلیغ اسلام کرنے میں ہمیں کامیابی نہیں ہوگی۔کیونکہ مسجد ایک بہترین مبلغ کا کام دیتی ہے۔لوگوں کے قلعے توپوں اور بندوقوں سے آراستہ ہوتے ہیں اور انہی سے وہ ملک فتح کرتے ہیں۔مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قلعے مساجد ہوتے ہیں۔جہاں سے اللہ اکبر کی آواز سے دلوں کو فتح کیا جاتا ہے۔وہاں سے رات دن اذان کی گولہ باری ہوتی ہے، جو کفر و ظلمت کی خندقوں کو پاٹ کر دلوں کو دلوں سے ملادیتی ہے۔دنیوی قلعوں سے لوگ خوف کھاتے ہیں۔دنیا کی بڑی سے بڑی حکومت بھی دوسری حکومت کو اپنے ملک میں قلعہ تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ قلعہ ایسا ہے، جو ہم ہر ملک اور ہر علاقہ میں آسانی سے تعمیر کر سکتے ہیں۔اور اس طرح اسلام کی اشاعت کا سامان پیدا کر سکتے ہیں۔اگر ہم ایسا نہ کریں تو یہ ہماری کوتاہی ہوگی۔پس میں ایک دفعہ پھر جماعت کو تحریک کرتا ہوں کہ وہ بیرونی ممالک میں تعمیر مساجد کی اہمیت کو سمجھے اور اس فنڈ میں مقررہ طریق کے مطابق بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔تاکہ ہم جلد سے جلد دنیا کے ہر ملک میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قلعے تعمیر کرسکیں۔چندہ تحریک جدید کے متعلق فرمایا:۔۔۔۔۔یہ ایک جہاد ہے۔اس لئے ہر احمدی کو اس میں حصہ لینا چاہئے۔تم کوشش کرو کہ کوئی احمدی ایسا نہ رہے، جو اس میں حصہ نہ لے رہا ہو۔اب یہ ضروری نہیں رہا کہ ہر سال اپنے چندہ میں اضافہ ہی کیا جائے۔اگر تمہاری آمدنی میں کمی واقع ہو گئی ہے تو بے شک چندے میں کمی کر دو۔لیکن حصہ لینے سے محروم نہ رہو۔مطبوعه روزنامه الفضل 02 جنوری 1953 ء ) | 303