تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 302
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 دسمبر 1952ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم ملے۔یہ نہیں کہ پانچ، چھ ہزار روپیہ لکھ دے اور ادا کچھ بھی نہ کیا جائے۔اگر حالات ٹھیک نہیں، مالی حالت کمزور ہوگئی ہے تو دفتر سے کہو کہ پچھلا چندہ معاف کر دو اور آئندہ حالات کے مطابق وعدہ کرو۔اگر پہلے سو روپے کا وعدہ تھا لیکن وہ ادا نہیں ہوا تو اس کی معافی لے لی جائے اور آئندہ اپنی مالی حالت کے مطابق چاہے وہ پانچ روپے ہو، وعدہ لکھایا جائے تو یہ زیادہ بہتر ہوگا۔لیکن جماعتی طور پر یہ کوشش ہونی چاہیے کہ قدم آگے بڑھے۔جماعت دن بدن بڑھ رہی ہے، اگر جماعت کے تمام افراد اپنے فرائض کو ادا کرتے تو کوئی وجہ نہیں تھی کہ موجودہ تحریک، جسے دفتر دوم کہتے ہیں، پانچ ، چھ لاکھ تک پہنچ جاتی۔لیکن بات یہ ہے کہ جماعت کے ہر فرد سے وعدہ نہیں لیا جاتا۔اگر جماعت کے ہر مرد اور عورت ، جوان اور بوڑھے سے وعدے لئے جائیں تو میں سمجھتا ہوں کہ تحریک کے وعدے موجودہ وعدوں سے دگنے لگنے ہو جا ئیں اور اگر ایسا ہو جائے تو ہم اپنے کام کو بہت کچھ وسیع کر سکتے ہیں“۔مطبوعه روزنامه الفضل (17 دسمبر (1952ء) 302