تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 297 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 297

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 دسمبر 1952ء تحریک جدید ہمیشہ کے لئے قائم رہنے والا ادارہ ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 05 دسمبر 1952ء میں نے گزشتہ جمعہ تحریک جدید کے نئے سال کا اعلان کیا تھا اور ساتھ ہی جماعت کو اس امر کی طرف بھی توجہ دلائی تھی کہ تحریک جدید ہمیشہ کے لئے قائم رہنے والا ادارہ ہے۔جب تک قوم زندہ رہے گی، یہ ادارہ قوم کے ساتھ وابستہ رہے گا۔اور جب افراد میں زندگی مستقل ہو جائے گی ، یعنی جماعت کے کچھ افراد مردہ ہو جائیں گے اور کچھ زندہ رہیں گے تو یہ ادارہ زندہ افراد کے ساتھ وابستہ ہو جائے گا۔اسلام کی گذشتہ تاریخ میں جہاں مسلمانوں سے بعض بڑی بڑی غلطیاں سرزد ہوئی ہیں۔وہاں ایک اہم ترین غلطی ان سے یہ ہوئی کہ تبلیغ کو انفرادی فرض سمجھ لیا گیا۔بے شک مسلمانوں میں مبلغ رہے۔گذشتہ صدیاں تو الگ رہیں، قریب کے زمانہ تک بھی مسلمانوں میں مبلغ رہے۔بلکہ اس زمانہ تک رہے، جس کے متعلق ہم کہتے ہیں کہ اس میں اسلام مٹ گیا اور مسلمانوں پر موت طاری ہوگئی ، اس میں بھی خدا تعالیٰ کے کچھ بندے ایسے تھے، جو زندہ تھے اور تبلیغ اسلام کے فرض کو ادا کرنے میں خوشی ، رغبت اور لذت محسوس کرتے تھے۔پہلی صدی کو تو جانے دو، جب ہر مسلمان ہی ایک مبلغ تھا۔دوسری صدی کو بھی جانے دو، تیسری صدی کو بھی جانے دو اور چوتھی، پانچویں، چھٹی اور ساتویں صدی کو بھی جانے دو، جب تبلیغ کرنے والے اور اس کا انتظام کرنے والے بڑے اہم آدمی تھے، ان کی بعد کی صدیوں کو بھی جانے دو، جب تبلیغ نہایت محدود دائرے کے ساتھ وابستہ ہو کر رہ گئی تھی لیکن پھر بھی لوگ دوسرے ملکوں میں جاتے تھے ، میں تو تیرھویں صدی کے متعلق کہتا ہوں بلکہ چودھویں صدی کی ابتداء کے متعلق کہتا ہوں، جب بظاہر مسلمانوں پر موت آگئی کہ اس وقت بھی خدا تعالیٰ کے ایسے بندے موجود تھے، جو اسلام کی تبلیغ کرتے تھے۔مثلاً مغربی افریقہ ہے، اس میں اسلام بہت قریب کے زمانہ میں پھیلا ہے۔یعنی اس ملک میں تبلیغ ساٹھ ستر یا سو سال کے اندر ہوئی ہے۔بالعموم بربری ، شامی اور سوڈانی لوگ وہاں گئے اور انہوں نے اسلام کی تبلیغ کی ، جس کے نتیجہ میں لاکھوں لوگ مسلمان ہوئے۔پس انفرادی حیثیت سے مسلمانوں میں آخر تک تبلیغ ہوتی رہی ہے، گو محدود ہوئی ہے۔لیکن اجتماعی رنگ میں تبلیغ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی 297