تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 283 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 283

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم 33 اقتباس از خطبه جمعه فرمود ه 21 نومبر 1952ء پس سمجھدار نو جوانوں کا کام ہے کہ وہ اپنے ملک کے حالات اور ماحول پر غور کریں اور دیکھیں کہ ملک اور قوم کی ترقی کے کون سے ذرائع ہیں؟ ان ذرائع کو استعمال کریں تا ملک ترقی کرے۔ملک میں جو صنعتیں اور تجارتیں پہلے نہیں، ان کی طرف توجہ دی جائے۔اگر نو جوان اس طرف توجہ کریں تو بے شک ابتداء میں وہ تکلیف بھی اٹھائیں گے لیکن آخر میں ایسے حالات پیدا ہو جائیں گے، جو ان کے خاندان اور ملک کے لئے مفید ہوں گے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 14 دسمبر 1952ء) 283