تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 277
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد سوم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 اپریل 1952ء ہم روپیہ جمع کر رہے ہیں۔لیکن دراصل بجٹ خسارہ میں جارہا ہے۔پس فائنس سٹینڈنگ کمیٹی شکر یہ کی مستحق ہے کہ اس نے وقت پر بتادیا کہ بعض حسابی غلطیوں کی وجہ سے بجٹ غلط بنا ہے اور اس کی اسی سال اصلاح ہو گئی۔ہمیں اس احسان کی قدر کرنی چاہئے اور گڑھے میں گرنے سے پہلے ہمیں اپنی آنکھیں کھول کر کوشش کرنی چاہیے کہ جب اللہ تعالیٰ نے ہمیں عذاب سے بچایا ہے تو ہم اس عذاب کو قربانی کے ذریعہ بالکل دور کر دیں اور اس کی بجائے خدا تعالیٰ کی رحمت اور اس کے فضل کو کھینچیں۔مطبوعه روزنامه الفضل 27 مئی 1952ء) 277