تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 275 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 275

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 18 اپریل 1952ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم سترہ لاکھ سے بیس لاکھ بن جائے، ہمیں لاکھ سے تمیں لاکھ بن جائے تمہیں لاکھ سے پینتالیس لاکھ بن جائے ، پینتالیس لاکھ سے ساٹھ لاکھ بن جائے ،ساٹھ لاکھ سے نوے لاکھ بن جائے ، نوے لاکھ سے ایک کروڑ یا دس کروڑ بن جائے اور اسی طرح بڑھتا جائے۔یہ اصل طریق ہے، ترقی کا۔اس کے سوا کوئی اور طریق ترقی کا نہیں۔پس جہاں میں اس خطبہ کے ذریعہ باہر کی جماعتوں کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں ، وہاں ربوہ پر بہت زیادہ ذمہ داری آتی ہے۔تمہیں اپنی اصلاح اور اپنے آپ کو اس بات کا اہل بنانے کی ضرورت ہے کہ فاتح اور دنیا میں اسلام کا جھنڈا گاڑنے والے تم ہی ہو۔اگر تم محض دنیا کمانے کی خاطر یہاں آئے ہو تو تم سے زیادہ ذلیل اور کوئی وجود نہیں۔تم بھگوڑے ہو، جو لڑائیوں سے ڈر کر یہاں آگئے ہو۔اور قرآن کریم یہ کہتا ہے کہ جو شخص لڑائی سے بھاگ کر آجاتا ہے، وہ دوزخی بن جاتا ہے۔گویا تمہارے ربوہ آجانے کے یہ معنی ہیں، تم نے اپنے آپ کو دوزخی بنالیا ہے۔لیکن اگر تم یہاں سپاہی کے طور پر آئے ہو، اگر تم اس لئے یہاں آئے ہو که اشاعت و تبلیغ کا فن سیکھو تعلیم اور تربیت کا فن سیکھو تو تم وہ نمونہ بھی دکھاؤ۔تم اس نازک دور میں اپنی اصلاح کرو۔مقامی افسر جلسے کریں اور یہاں کے رہنے والوں کی مکمل فہرست تیار کریں۔میں نے بعض تحریکیں کی تھیں اور محلہ کے عہدیداروں نے لکھ یہ دیا کہ ہمارے محلہ کے چالیس افراد نے اس تحریک میں حصہ لیا ہے۔حالانکہ مجھے کیا پتہ ہے کہ محلہ میں سو چندہ دینے والا ہے، جن میں سے چالیس افراد نے میری تحریک میں حصہ لیا ہے؟ اگر تم ساتھ ہی یہ بھی لکھ دیتے کہ محلہ میں اتنے لوگ چندہ دینے والے ہیں، ان میں سے فلاں فلاں اس تحریک میں حصہ لینا چاہتا ہے اور فلاں فلاں نہیں تو وہ فہرست صحیح ہو سکتی تھی۔تم ہر مرد اور عورت کی ، جن کی عمر بارہ سال سے زیادہ ہے، فہرست بناؤ اور ان کی آمد کی تشخیص کرو۔پھر میں دیکھوں گا کہ ربوہ میں سے کتنا اور چندہ وصول کرنے کی گنجائش ہے۔میرا خیال ہے کہ ابھی نصف کی اور گنجائش ہے اور 25 فی صدی کی گنجائش تو کہیں گئی ہی نہیں۔اگر تم پچیس فیصدی اور چندہ وصول کر لوتو تم باہر کی جماعتوں سے بھی مطالبہ کر سکتے ہو۔اگر مقامی اور باہر کی جماعتوں کا چندہ 25 فیصدی اور بڑھ جائے تو تحریک جدید کو ایک لاکھ اور صدرانجمن احمدیہ کو اڑھائی لاکھ روپیہ کی آمد ہوسکتی ہے اور قرضہ اتارنے کا راستہ کھل جاتا ہے۔پھر تم اولاد کی اصلاح اور اس کی تعلیم و تربیت اور ترقی کی طرف توجہ کرو تو یہ آمد اور بھی بڑھ جائے گی۔پس میں سب سے پہلے ربوہ کی جماعت اور مقامی افسروں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ معقول وقت کے اندر یعنی پندرہ سولہ دن کے اندر یا بیس دن کے اندر تمام افراد کے نام لکھ لیں۔پھر میں چیک کروں گا 275