تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 259 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 259

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد سوم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 04 جنوری 1952ء ہر محکمہ کی ایک پلین اور تجویز ہونی چاہیے اور پھر وقت مقرر ہونا چاہیے خطبہ جمعہ فرمودہ 04 جنوری 1952ء پس ایک تو میں مرکزی محکموں کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ نئے سال کے لئے ایک خاص پلین بنا ئیں اور پھر اسے پورا کرنے کی پوری کوشش کریں۔میں نے تحریک جدید کے محکموں کو جلسہ سالانہ سے قبل اس طرف توجہ دلائی تھی۔معلوم نہیں، انہوں نے میری ہدایت کے مطابق کام کرنا شروع کر دیا ہے یا نہیں؟ میں نے انہیں اس طرف توجہ دلائی تھی کہ ہر محکمہ کی ایک پلین اور تجویز ہونی چاہیے۔اور پھر اس کے لئے وقت مقرر ہونا چاہیے۔مثلاً یہ کہنا چاہیے کہ ہم فلاں کام چھ ماہ ، سات ماہ ، سال یا ڈیڑھ سال میں کریں گے۔تا اس عرصہ کے بعد جماعت ان پر گرفت کر سکے کہ آیا انہوں نے اس پلین اور تجویز کے مطابق، جو انہوں نے شروع سال میں پیش کی تھی، کام کیا ہے یا نہیں ؟ شروع سال میں ہر محکمہ اور ہر صیغہ کو اپنی پلین اور تجویز دینی چاہیے۔اور وہ پلین اور تجویز ایسی ہونی چاہیے کہ جسے واقعات کے لحاظ سے پکڑا جا سکے۔مطبوعه روزنامه الفضل 11 جنوری 1952ء) 259