تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 258 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 258

اقتباس از تقریر فرموده 24 مارچ 1951ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم سکتے۔مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ دوستوں نے اس تحریک کی اہمیت کو نہیں سمجھا اور اس ضمن میں اپنی ذمہ داریوں کا کما حقہ احساس نہیں کیا گیا۔اگر وہ اس کی اہمیت کو سمجھ لیتے تو اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہو جاتے اور انہیں تن کے کپڑے بھی بیچ ڈالنے سے دریغ نہ ہوتا“۔۔۔۔بیرونی ممالک میں احمدیت کی روز افزوں ترقی اس امر کی طرف اشارہ کر رہی ہے کہ ہم وہاں اپنی مساعی کو اور زیادہ تیز کر کے خدائی منشاء کو پورا کریں۔ہونا یہ چاہئے کہ تحریک کا بجٹ منظور ہونے کے بعد اب کوئی فرد ایسا نہ رہے کہ جو تحریک جدید میں حصہ نہ لے اور دوسروں سے بھی وعدہ پورا کرانے کا بیڑا نہ اٹھائے۔احباب جماعت کا فرض ہے کہ وہ اس وقت تک چین سے نہ بیٹھیں ، جب تک کہ تمام وعدہ کرنے والوں سے ان کا وعدہ پورا نہ کروالیں“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 28 مارچ 1951ء) 258