تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 152 of 802

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 152

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 مئی 1950ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد سوم گھوڑے دیئے، بکریاں دیں اور وہ اونٹ گھوڑے اور بکریاں ہا تک کر اپنے گھروں کو لے گئے اور مد بینہ والے خدا کے رسول کو اپنے ساتھ لے گئے۔اس تقریر نبوی میں وہی بات بیان کی گئی ہے، جو وَالسَّبِقُونَ السَّبِقُونَ أُولَيكَ الْمُقَرَّبُونَ میں بیان کی گئی ہے۔یعنی لوگ کہیں گے کہ باقی لوگ تو جنت لے گئے، پھر اعلی قربانیوں والوں کو کیا ملا؟ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، وہ خدا تعالیٰ کو اپنے ساتھ لے گئے۔جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا تھا کہ مکہ والے تو اونٹ اور بکریاں اپنے گھروں کو لے گئے اور مدینہ والے خدا کے رسول کو اپنے ساتھ لے گئے۔سو تم اس وعدہ کے مطابق، جو اس نے السابقون الاولون کے متعلق کیا ہے، قربانیاں کرو اور زیادہ سے زیادہ ایفائے عہد کرو۔تم میں سے ایک کمزور شخص بھی، جس نے تحریک جدید میں ایک پیسہ بھی نہیں دیا ہوتا ، جب غیر احمدیوں میں بیٹھتا ہے تو کہتا ہے، دیکھو ہم امریکہ میں تبلیغ کر رہے ہیں، ہم افریقہ اور ایشیا میں تبلیغ کر رہے ہیں۔وہ اس پر فخر کرتا ہے۔حالانکہ نہ اس کا بیٹا وہاں گیا ہوتا ہے، نہ بھائی اور نہ اس نے چندہ دیا ہوتا ہے لیکن وہ فخر میں شامل ہو جاتا ہے۔پھر تم یہ بھی تو سوچو کہ آخر تمہاری مخالفت کتنی شدید ہے؟ دشمن تمہاری ساری خوبیوں کا انکار کر دیتا ہے لیکن یہاں آکر اس کی آنکھیں نیچی ہو جاتی ہیں۔ہمارا شدید ترین دشمن مصری اخبار الفتح ، لکھتا ہے کہ یہ برے سہی لیکن تبلیغ کا کام، جو انہوں نے کیا ہے، وہ تیرہ سوسال میں اور کسی نے نہیں کیا۔یہی حال ایران اور عرب کے اخباروں کا ہے۔وہ جہاں ہمیں کشتی گردن زدنی مقاطعہ کے قابل اور ملک بدر کرنے کے قابل سمجھتے ہیں، وہاں وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ احمد یہ جماعت وہ کام کر رہی ہے، جو آج تک کسی مسلمان فرقہ نے نہیں کیا۔غرض یہ ایک ہی کام ہے، جس سے تمہارے دشمنوں کی گردنیں نیچی ہو جاتی ہیں۔تم سچ زیادہ بولتے ہو تم نمازیں زیادہ پڑھتے ہو تم روزے زیادہ رکھتے ہو۔لیکن دشمن کہہ دیتا ہے کہ ہمارے پاس فلاں احمدی ہے، وہ نماز نہیں پڑھتا یا روزے نہیں رکھتا۔اب اس کی کون تحقیقات کرے، وہ کون سا ادارہ مقرر ہے، جو کہے نہیں احمدی زیادہ نمازیں پڑھتے ہیں، احمدی بچ زیادہ بولتے ہیں اور احمدی زیادہ دیانت دار ہیں؟ لیکن جب دشمن یہاں پہنچتا ہے تو اس کی زبان بند ہو جاتی ہے۔وہ یہ دھوکا کیسے دے سکتا ہے کہ انگلینڈ، امریکہ اور ایشیا میں ہمارا غیر تبلیغ کر رہا ہے؟ یہاں اس کا ناطقہ بند ہو جاتا ہے، اس کی آنکھیں نیچی ہو جاتی ہیں، اس کی گردن جھک جاتی ہے۔غرض یہ ایک ہی فخر کی چیز ہے اور تم اس کے متعلق بھی کمزوری دکھانے لگ گئے ہو۔یہ وہی چیز ہے، جس کے سامنے بادشاہوں کی 152