تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد سوم۔ 1948 تا 1964) — Page 138
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اپریل 1950ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد سوم ہوں اور اسلامی لشکر بھی تیار کر وار ہا ہوتا ہوں۔اب بظاہر یہ نظر آتا ہے کہ حضرت عمر نماز سے غافل ہوتے تھے اور وہ ایسا کام کرنے لگ جاتے تھے ، جس کا نماز کے ساتھ تعلق نہیں ہوتا تھا۔آپ فرماتے ہیں۔اصلی واجهز الجيوش۔میں نماز پڑھتا ہوں اور ساتھ ساتھ لشکر کی تیاری میں بھی لگارہتا ہوں۔یہ کیفیت نا تجربہ کار اور جاہل لوگوں کے لئے واقعی ٹھوکر کا موجب ہو سکتی ہے۔وہ سمجھیں گے کہ پھر نماز کیا ہوئی ؟ لیکن واقف کار جانتا ہے کہ فکر کا ایک مقام ایسا بھی ہوتا ہے کہ انسان ایک وقت میں دو دو، تین تین کاموں میں مشغول رہتا ہے۔نماز بھی پڑھ رہا ہوتا ہے اور قوم کے کاموں میں بھی مصروف ہوتا ہے۔مجھے کئی دفعہ لوگ ملنے کے لئے آتے ہیں، میں بعض کا غذات دیکھ رہا ہوتا ہوں، وہ خاموش ہو جاتے ہیں تا میں اپنے کام سے فارغ ہو جاؤں۔لیکن میں انہیں کہتا ہوں کہ بات کریں، میں آپ کی بات بھی سنتا جاؤں گا اور اپنا کام بھی کرتا جاؤں گا۔اور یہ چیز میرے لئے ممکن ہوتی ہے۔میں کھانا کھاتے ہوئے بھی سوچ رہا ہوتا ہوں ، پانی پیتے ہوئے بھی سوچ رہا ہوتا ہوں ، پیشاب کرتے وقت بھی سوچ رہا ہوتا ہوں، پاخانہ کرتے وقت بھی سوچ رہا ہوتا ہوں ، طہارت کرتے وقت بھی سوچ رہا ہوتا ہوں۔غرض کوئی وقت مجھے ایسا نظر نہیں آتا ، جب میرا دماغ فارغ ہو یا میرا دماغ فارغ ہونا چاہے یا میراد مارغ فارغ ہو سکے۔لیکن اس کے مقابلہ میں ، میں یہ دیکھتا ہوں کہ ہماری یہ دونوں انجمنیں بیکار اور عضو معطل کے طور پر ہیں۔ایک ادنیٰ سے ادنی کاغذ، جو ان کے سامنے آتا ہے، ان کی توجہ کو پھر الیتا ہے۔اور اہم چیزوں کے متعلق تو ان کا دماغ چلتا ہی نہیں۔میں نے بار بار توجہ دلائی ہے کہ اپنے اوقات کو اس طرح صرف کرنا چاہئے ، جس طرح ایک قومی لیڈ راپنے اوقات کو صرف کرتا ہے۔لیکن فلاں کی دوا نہ کی ترقی کرنی چاہیئے اور فلاں کی چار آنہ کی ، ان کا سارا وقت انہیں باتوں میں صرف ہو جاتا ہے۔حالانکہ صدر انجمن احمدیہ کے فرائض میں ہندوستان کی تبلیغ جماعت کی تربیت و تنظیم ، دشمن کے مقابلہ کی کوشش ، اس کی طرف توجہ کرنا نئی پود کا تیار کرنا نئی اسکیمیں بنانا ، جن سے اخلاص ، قوت، حوصلہ علم اور دماغی افکار بلند سے بلند تر ہوتے جائیں ، شامل ہیں۔لیکن ان میں سے دسواں حصہ بھی نہیں، بیسواں حصہ بھی نہیں سینکڑواں حصہ بھی نہیں ، کروڑواں حصہ بھی نہیں ، دس ہزار ار بواں حصہ بھی نہیں ، جو صدرانجمن احمدیہ نے کیا ہو۔یہی حال تحریک جدید کا ہے۔تحریک جدید کے ذمہ بیرونی ممالک میں تبلیغ اور اس کے متعلق سامان بہم پہنچانا ہے۔اور یہ روپیہ کی صورت میں بھی ہوتا ہے، آدمیوں کی صورت میں بھی ہوتا ہے تعلیم کی صورت میں بھی ہوتا ہے اور لٹریچر کی صورت میں بھی ہوتا ہے۔پھر بیر ونجات میں جو مبلغ جاتے ہیں ، ان کو 138