تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 69
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم اقتباس از خطبه جمعه فرمود 240 جنوری 1941ء منشاء کے ماتحت گزرتے ہیں اور وہ ہر آن اور ہر گھڑی خدا تعالیٰ کے حکم پر لبیک کہنے کے لئے تیار رہتا ہے۔اگر وہ تجارت کرتا ہے تو اس لئے کہ خدا نے کہا ہے، تجارت کرو۔اگر وہ زراعت کرتا ہے تو اس لئے کہ خدا نے کہا ہے ، زراعت کرو۔اگر وہ کسی اور پیشہ کی طرف توجہ کرتا ہے تو اس لئے کہ خدا نے کہا ہے، تم پیشوں کی طرف بھی متوجہ ہو۔پس اس کی تجارت ، اس کی زراعت اور اس کی صنعت لا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللهِ کی مصداق ہے جو خدا تعالیٰ کے ذکر سے اسے غافل نہیں کرتی۔یہ نہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے آواز آئے اور وہ یہ کہنے لگ جائے کہ میں کیا کروں، میری تجارت کو نقصان پہنچے گا ؟ میری زراعت میں حرج واقع ہوگا ؟ بلکہ اسے اللہ تعالیٰ کی آواز پر لبیک کہنے کے سوا اور کچھ سوجھتا ہی نہیں، وہ جانتا ہی نہیں کہ میں تاجر ہوں ، وہ جانتا ہی نہیں کہ میں زمیندار ہوں ، وہ جانتا ہی نہیں کہ میں صناع ہوں۔بلکہ وہ سمجھتا ہے کہ میں ساری عمر ہی خدا تعالیٰ کے سپاہیوں میں شامل رہا ہوں اور اس کی تنخواہ کھاتا رہا ہوں، اب وقت آگیا ہے کہ میں حاضر ہو جاؤں اور اپنی جان اس کی راہ میں قربان کردوں۔پس با وجود تجارت کرنے کے وہ واقف زندگی ہے، باوجو د زراعت کرنے کے وہ واقف زندگی ہے اور باوجود کوئی اور پیشہ اختیار کرنے کے وہ واقف زندگی ہے۔مگر وہ جو ایسا نہیں کرتا جس کے کانوں میں خدا تعالیٰ کی یا اس کے مقرر کردہ کسی نائب کی آواز آتی ہے اور بجائے اس کے وہ اپنے دل میں بشاشت محسوس کرے اور کہے کہ وہ وقت آگیا ہے جس کا میں منتظر تھا۔وہ اپنے دل میں قبض محسوس کرتا ہے اور قربانی کیلئے ہچکچاتا ہے۔اسے اپنے لئے ایک تکلیف اور دکھ سمجھتا ہے تو ایسا انسان در حقیقت خدا تعالیٰ کی فوج میں شامل نہیں اور نہ اسے ایمان حاصل ہے۔اس کو اسی وقت ایمان میسر آسکتا ہے جب آخری نتیجہ ظاہر ہو۔مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں "لا هجرة بعد الفتح۔اگر فتح آگئی تو اس کے بعد جو شخص ایمان لائے گا اسے اس ہجرت کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے قرب کے اعلیٰ مراتب حاصل نہیں ہوسکیں گے۔ہجرت صرف مدینہ کی ہجرت کا نام نہیں بلکہ ہجرت اپنے اندر اور مفہوم بھی رکھتی ہے۔چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں "من كانت هجرته الى الله و رسوله فهجرته الى 69