تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 790
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 اکتوبر 1947ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم اس کو اور زیادہ بہتر بنانا چاہیے۔اگر کسی کو دین کی خدمت کا موقعہ ملے تو اسے کوشش کرنی چاہیے کہ دوسرے دن اسے اور زیادہ خدمت کا موقع ملے اور تیسرے دن اور زیادہ خدمت کرے۔اگر کسی شخص کو بنی نوع انسان کی خدمت کا موقع ملا ہے تو اسے کوشش کرنی چاہیے کہ دوسرے دن اور زیادہ خدمت کرے۔اور تیسرے دن پہلے دونوں سے بھی زیادہ بنی نوع انسان کی خدمت کرے۔اگر وہ اس حرکت کو قائم نہیں رکھے گا تو مرے گا اور جو مرے گا، وہ سڑے گا۔ہو نہیں سکتا کہ وہ اپنی حالت کو قائم رکھ سکے۔اسی طرح قومی زندگی اور اخلاقی زندگی کا حال ہے"۔وو ہی حال جماعتی نظام کا بھی ہوتا ہے۔اگر کوئی جماعت اپنے نظام میں زیادہ سے زیادہ نہیں بڑھتی تو آخر اس پر جمود طاری ہو جاتا ہے اور اس کے بعد اس پر موت وارد ہو جاتی ہے۔اس بڑھنے اور ترقی کرنے کے سلسلہ میں تبلیغ ایک ایسی چیز ہے، جو بہت بڑی اہمیت رکھتی ہے۔وو پس ہماری جماعت کو اپنے اندر تبدیلی پیدا کر کے تبلیغ کی طرف زیادہ سے زیادہ توجہ کرنی چاہیے۔اور تبلیغ ایسی ہونی چاہیے، جو اندرونی بھی ہو اور بیرونی بھی ہو تم میں سے ہر شخص کا فرض ہے کہ اپنے ہمسایہ کو اچھی نصیحت کرے اور بری باتوں سے روکے۔تم میں سے ہر شخص کا فرض ہے کہ اگر تمہارا قریبی ہمسایہ یا تمہارا دور کا ہمسایہ اسلام میں داخل نہیں تو اس کے سامنے اسلام پیش کرے۔پھر صرف ہمسایوں پر ہی بس نہیں، اپنے تمام دوستوں اور عزیزوں اور رشتہ داروں تک اسلام کا پیغام پہنچاؤ۔اپنے اہل ملک کو اسلام کی تعلیم سے آگاہ کرو اور کوشش کرو کہ دنیا کے ہر فرد تک تم اسلام کا پیغام پہنچادو۔" میں نے جماعت کے سامنے یہ تجویز رکھی تھی کہ ہر شخص پندرہ پندرہ دن تبلیغ کے لئے وقف کرے اور میں نے کہا تھا کہ جو لوگ اس فرض کے لئے اپنے آپ کو وقف کریں، وہ بغیر ایک پیسہ لئے اسی طرح تبلیغ کے لئے نکل کھڑے ہوں، جیسے حضرت مسیح نے اپنے حواریوں کو کہا کہ وو نہ سونا اپنے کمروں میں بند رکھنا ، نہ چاندی، نہ پیسے۔راستہ کے لئے نہ جھولی لینا ، نہ دو، دوکرتے ، نہ جوتیاں، نہ لاٹھی۔کیونکہ مزدور اپنی خوراک کا حقدار ہے۔(متی باب 10 آیت 10, 9) در حقیقت اس میں تبلیغ کا صحیح راستہ بتایا گیا ہے۔جو شخص تبلیغ میں بھی امارت کو اپنے ساتھ رکھتا ہے، وہ مبلغ نہیں بلکہ ایک ملنے والا خزانہ ہے۔مبلغ وہی ہے، جو خالی ہاتھ جائے اور اخوت کے جذبات کے ساتھ جائے۔اگر اس کے پاس کوئی پیسہ نہیں ہوگا تو لازماً اسے روٹی کھانے کے لئے دوسروں کے پاس جانا 876