تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 745
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 17 جنوری 1947ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم جاتی بلکہ وہ غیر زبان بولتے ہیں۔مثلاً بنگال وغیرہ۔ان کے لئے آخری تاریخ اپریل ہے۔اور ہندوستان کے باہر جون تک کے وعدے لے لئے جائیں گے۔جون کے بعد جو وعدے آئیں گے، وہ نہیں لئے جائیں گے۔آج 17 جنوری ہے۔اس حساب سے گویا وعدوں کے لئے چوبیس دن باقی ہیں اور ابھی نصف کے قریب وعدے باقی ہیں۔اور تو اور قادیان کی جماعت میں ایک حصہ ایسا ہے، جس نے اپنے وعدے ابھی تک نہیں بھجوائے۔لجنہ کے متعلق تو مجھے یقینی طور پر علم ہے اور مردوں میں سے بھی بہت سے ایسے ہیں، جن کے وعدے موصول نہیں ہوئے۔حالانکہ قادیان ایسی جگہ ہے، جہاں ہر تحریک کے متعلق سب۔پہلے کام شروع ہونا چاہئے۔کیونکہ قادیان والوں کو بیرونی جماعتوں کی نسبت پہلے علم ہوتا ہے۔اس لحاظ سے قادیان کی جماعت کو یہ کوشش کرنی چاہئے کہ وہ بیرونی جماعتوں کی نسبت زیادہ توجہ سے کام کریں۔بیرونی جماعتوں میں سے بھی بہت سی جماعتیں باقی ہیں، جن کے وعدے نہیں آئے۔معلوم نہیں کہ کیوں اس سال سستی سے کام لیا گیا ہے۔یا تو عہدیداروں نے پوری کوشش نہیں کی اور یا خود افراد نے ابھی تک پوری توجہ نہیں کی۔سے میں آج کے خطبہ کے ذریعہ جماعت کو اس کے فرائض کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔جماعت کو چاہئے کہ وہ جلد سے جلد اپنے وعدے بھجوائے۔اگر وعدے جلد ہی نہ بھیجے جائیں تو تبلیغی کاموں کو نقصان کا پہنچنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔جماعت کو خود اس بات کا احساس ہونا چاہئے کہ جماعت کی تبلیغی مساعی میں کوئی روک واقعہ نہ ہو۔میں نے پہلے بتایا تھا کہ اس میں شبہ نہیں کہ جہاں تک تحریک جدید کے کاموں کو چلانے کا سوال ہے، جماعت نے اس معاملہ میں بے نظیر قربانی پیش کی ہے۔اور ہر قربانی کا یہ نتیجہ ہوتا ہے کہ انسان کو آئندہ اس سے بڑھ کر قربانی کرنے کی توفیق عطا کی جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ مومن کی قربانی اس پیج کی طرح ہوتی ہے، جو کہ پھولتا پھلتا اور بار بار پھل لاتا ہے۔اگر ایک شخص اخلاص کے ساتھ تحریک جدید میں حصہ لیتا ہے اور اللہ تعالیٰ اسے قبول کر لیتا ہے تو اس کا نتیجہ یہ ہونا چاہئے کہ آئندہ سال اسے پہلے کی نسبت زیادہ قربانی کرنے کی توفیق ملے۔میں سمجھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ اپنے فضل سے ہمارے نصف سے زیادہ دوستوں کو پہلے کی نسبت زیادہ قربانی کرنے کی توفیق دے رہا ہے۔اور جن کو قربانی میں بڑھنے کی توفیق نہیں ملی ، ان کو اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہئے اور اپنے اندر تبدیلی پیدا کرنی چاہتے اور اللہ تعالیٰ کی طرف زیادہ جھکنا چاہئے تاکہ اللہ تعالیٰ ان کی بستیوں اور کمزوریوں کو دور کرے اور قربانیوں میں قدم آگے بڑھانے کی توفیق عطا فرمائے۔826