تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 727
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم خطبہ جمعہ فرمود ه 12 اپریل 1946ء ہم دیکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ دنیا میں خود بخود دایسے سامان پیدا کر رہا ہے، جو اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے لئے نہایت خوش کن ہیں اور آسمان سے ایک ایسی ہوا چل رہی ہے، جو لوگوں کے قلوب کو صداقت کی طرف مائل کر رہی ہے۔ایک طرف افریقہ کے حبشیوں میں سے زیادہ سے زیادہ لوگ اسلام کے متعلق اپنی رغبت کا اظہار کر رہے ہیں تو دوسری طرف عربوں میں باوجود ان کی شدید مخالفت اور تکبر کے ایک طبقہ ایسا پیدا ہورہا ہے، جو احمدیت کے اصول کو درست سمجھتا اور اس کی تعلیم سے رغبت رکھتا ہے۔ابھی گزشتہ دنوں ہماری جماعت کے ایک دوست مصر گئے تو انہوں نے ادھر یو نیورسٹی کے ایک بہت بڑے عالم سے، جو وہاں کے وائس پریذیڈنٹ اور مفتیوں کی مجلس کے صدر ہیں، سوال کیا کہ بعض لوگ کہتے ہیں حضرت عیسی زندہ ہیں اور بعض لوگ کہتے ہیں حضرت عیسی فوت ہو چکے ہیں۔جو لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ حضرت عیسی فوت ہو چکے ہیں، وہ یہ دلائل دیتے ہیں۔آپ بتائیں کہ اصل حقیقت کیا ہے ، حضرت عیسی زندہ ہیں یا فوت ہو چکے ہیں؟ اس عالم نے بڑی دلیری سے جواب دیا کہ قرآن کریم سے تو یہی پتہ لگتا ہے کہ حضرت عیسی فوت ہو چکے ہیں۔نیز انہوں نے متوفیک کے معنوں کے متعلق لکھا کہ جہاں تک ہم عرب لوگ اس لفظ کی حقیقت کو سمجھتے ہیں توفی کے معنی قبض روح کے ہی ہیں۔ان سے یہ بھی سوال کیا گیا تھا کہ اگر توفی کے معنی موت کئے جائیں اور کہا جائے کہ قرآن کریم سے حضرت عیسی کی وفات ثابت ہے تو اس سے احمد یہ جماعت کو تقویت پہنچے گی ؟ انہوں نے بڑی دلیری سے اس کے جواب میں لکھا کہ مجھے احمدیت کے پھیلنے یا نہ پھیلنے سے کوئی غرض نہیں۔اگر احمدیت پھیلتی ہے تو بے شک پھیل جائے۔قرآن کریم سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عیسی فوت ہو چکے ہیں۔اب دیکھو یہ کتنا دلیرانہ بیان ہے کہ ہر قسم کی ملامت سے بے خوف ہو کر انہوں نے کہہ دیا کہ دنیا خواہ کچھ کہے حقیقت یہی ہے کہ حضرت عیسی فوت ہو چکے ہیں کیونکہ قرآن کریم سے یہی ثابت ہوتا ہے۔غرض ایک عظیم الشان تغیر جود نیا میں پیدا ہورہا ہے اور ایک رو ہے، جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے چلائی جارہی ہے۔پچھلے سال الا ز ہر یونیورسٹی کے ایک بہت بڑے عالم نے بیعت کی تھی۔اب تازہ اطلاع یہ آئی ہے کہ از ہر ہونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے والے چار طلباء احمد کی ہو گئے ہیں۔مگر انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے نام ابھی ظاہر نہ کئے جائیں۔ایسا نہ ہو کہ ہمیں یہاں سے نکال دیا جائے۔ایک انگریز نو مسلم کی اطلاع ہے کہ چار نہیں چھ، سات کے قریب طالب علم احمدی ہو چکے ہیں۔غرض اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک عظیم الشان رو احمدیت کی تائید میں چل رہی ہے۔از ہر وہ یونیورسٹی ہے، جہاں تعلیم حاصل کرنے والے یہ 727