تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 700 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 700

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 08 مارچ 1946ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم اب دیکھو یہ خدائی سامان ہیں۔نہ ارادہ ، نہ خیال۔مجھے تو یہ بھی پتہ نہیں تھا کہ وہ آرہے ہیں۔اچانک ان کا یہاں آنا معلوم ہوا اور اچانک خدا تعالیٰ کی طرف سے ساؤتھ افریقہ میں تبلیغ احمدیت کے سامان پیدا ہو گئے۔اسی طرح ایک دوست کا امریکہ سے خط آیا ہے۔وہ ایک مخلص نوجوان ہے۔اس خط میں اس نے ایک سکیم لکھی ہے، اگر اس کو ہم جاری کر سکے تو ہمارے مبلغین کا امریکہ پہنچنا بہت آسان ہو جائے گا۔اور ان کا وہاں کا خرچ بھی ہمارے ذمہ نہ ہوگا۔اگر اس سکیم کے متعلق ہماری ہر طرح تسلی ہو گی تو ہم اس کو جاری کرنے کا انشاء اللہ جلد انتظام کریں گے۔غرض اللہ تعالیٰ غیب سے ہمارے لئے ترقی کے سامان پیدا کر رہا ہے۔اب ہمارا فرض ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ جوش کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے کاموں میں لگ جائیں۔ہمارے مبلغوں کے لئے زیادہ سے زیادہ جگہیں اور زیادہ سے زیادہ مقامات اپنی گودیں کھولتے جا رہے ہیں۔اور ہمارا کام دن رات بڑھتا چلا جارہا ہے۔ان تمام مقامات کے لئے مبلغ مہیا کرنا ہمارا کام ہے۔کیونکہ فی الحال بیرونی ممالک کے لوگ مبلغ تیار نہیں کر سکتے۔مبلغ کے لئے تمام دینی علوم کا جاننا اور اپنی جماعت کے تمام مسائل سے آگاہ ہونا ضروری ہے۔اور یہ بات فی الحال باہر کسی جگہ پیدا نہیں ہوئی۔پس ابھی سو یا دو سو سال تک قادیان سے ہی مبلغ باہر بھیجے جائیں گے۔پھر جب احمدیت بیرونی ممالک میں کثرت کے ساتھ پھیل جائے گی اور احمدیت کو اللہ تعالیٰ غلبہ دے گا تو باہر والے بھی مبلغ تیار کر لیں گے۔جب تک وہ زمانہ نہیں آتا، ہمیں اپنے بچے اشاعت دین کے لئے قربان کرنے ہوں گے۔آخر اللہ تعالیٰ نے ہمارے اندر کوئی قربانی کی روح دیکھی ہی تھی تبھی تو اس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ہمارے درمیان بھیجا۔پس ہمارا فرض ہے کہ ہم پنے جگر گوشوں کو دین کی اشاعت کے لئے قربان کرتے چلے جائیں اور اللہ تعالیٰ کی اس حسن ظنی کو پورا کریں، جو اس نے ہمارے متعلق کی۔اور اپنے آقا کی بات کو جھٹلا ئیں نہیں۔اللہ تعالٰی ہمیں اس امتحان میں پورا اتارے۔☑ مطبوع الفضل 20 مارچ 1946ء) 700