تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 674 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 674

خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جنوری 1946ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم میرا حق ادا نہیں کیا۔میرا بیٹا، میرا عاق ہے، اس نے میرا کہا نہیں مانا۔تو تھوڑے ہی عرصے میں کا یا پلٹ سکتی ہے۔اگر مائیں یہ طریق اختیار کریں تو نانوے فیصدی لڑکوں کی اصلاح ہو جائے اور نانوے فیصدی لڑ کے تعلیم میں تیز ہو جائیں اور ان کے اندر بیداری اور قربانی کی روح پیدا ہو جائے۔میں اس موقع پر جماعت کی عورتوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنے لڑکوں کو تحریک کریں کہ وہ دین کے لئے اپنی زندگی وقف کریں۔اور جن لڑکوں کو سلسلہ قبول نہیں کرتا ، ان کو تحریک کریں کہ وہ اپنے خرچ سے بچا ہوا رو پید اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے لئے دیں۔اگر ان کے لڑکے اس کام کے لئے تیار نہ ہوں تو ہر ماں کا فرض ہے کہ وہ اپنے بیٹے سے کہہ دے کہ تم نے میرا حق ادا نہیں کیا اور میں قیامت کے دن خدا کے سامنے تمہارے متعلق کہہ دوں گی کہ یہ میرا نا فرمان بیٹا ہے، اس نے میرا کہا نہیں مانا۔میں دیکھتا ہوں کہ سلسلہ کے کاموں کو عظیم الشان طور پر چلانے کا وقت آگیا ہے۔لیکن ہم اس مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے ، جب تک عورتیں ہمارے ساتھ تعاون نہ کریں۔جس دن عورتیں یہ طریق اختیار کریں گی ، تم سمجھ لو کہ لڑکوں کی اصلاح کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔اور وہ زندگی کے ہر شعبہ میں بیداری سے کام کرنے لگیں گے۔پس تعلیم کی ترقی ہماری جماعت کے لئے از حد ضروری ہے۔تعلیم انسان کو صحیح راستہ تلاش کرنے اور حقیقت کے سمجھنے میں بہت مدددیتی ہے۔اور جو کام بھی انسان کرے، اس کے لئے اس میں آسانیاں پیدا کرتی ہے۔ایک دوست نے ذکر کیا کہ میرا دادا احمدی تھا لیکن باپ غیر احمدی۔میں نے خیال کیا کہ میرا دا دا بزرگ آدمی تھا، وہ ناحق پر نہیں ہو سکتا۔کوئی صداقت ضرور ہوگی، جس کی وجہ سے اس نے احمدیت کو قبول کیا۔چنانچہ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کا مطالعہ کرنا شروع کر دیا اور میں احمدی ہو گیا۔اب یہ نتیجہ اس کی تعلیم کا نکلا۔اگر غیر تعلیم یافتہ ہوتا تو اسے ایسا خیال بھی نہ آتا۔خیال آتا تو ان پڑھ ہونے کے سبب سے کتب نہ پڑھ سکتا۔کواس وقت کی پس جماعت کو اس وقت سینکڑوں نہیں ، ہزاروں تعلیم یافتہ آدمیوں کی ضرورت ہے۔صدر انجمن احمدیہ کے لئے بہت سے کارکنوں کی ضرورت ہے۔تحریک جدید کے لئے بہت سے کارکنوں کی ضرورت ہے۔علاوہ ان کے پانچ ہزار واقفین تجارت کی ضرورت ہے۔اور ہماری یہ ضرورت پوری نہیں ہو سکتی ، جب تک جماعت تعلیم کو زیادہ سے زیادہ مضبوط نہ کرے۔ہماری جماعت میں اس قدر بی۔اے اور ایم۔اے ہونے چاہئیں کہ ہم پہلے اپنی ضرورت کو پورا کریں اور جو ہماری ضرورت سے بچیں، وہ ہم 674