تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 553 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 553

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم خطبہ جمعہ فرموده 11 مئی 1945ء کمر ہمت باندھ لواور مقصود تک پہنچنے کے لئے سارا زور لگا دو خطبہ جمعہ فرمودہ 11 مئی 1945ء سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔رات سے مجھے نقرس کا دورہ ہے اور درد کی وجہ سے میرا پاؤں سو جا ہوا ہے۔جس کی وجہ سے جمعہ کے لئے آنا بھی مشکل تھا لیکن میں آتو گیا ہوں مگر کھڑا ہو کر خطبہ نہیں پڑھ سکتا۔اس ہفتے خدا تعالیٰ نے اپنے فضل اور اپنی رحمت کا نشان اس رنگ میں دکھایا ہے کہ یورپ کی جو ابتدائی اور اصلی جنگ تھی ، وہ ختم ہو چکی ہے۔اس جنگ کے متعلق میں نے بارہا بیان کیا تھا کہ قرآن مجید سے اور خدا تعالیٰ کے فعل سے جہاں تک میں سمجھتا ہوں، یہ جنگ 1945 ء کے شروع میں ختم ہو جائے گی۔یعنی اپریل 1945 ء یا جون 1945 ء تک۔یہ بات خدا تعالیٰ نے ایسے عجیب رنگ میں پوری کی ہے کہ اس پر حیرت آتی ہے۔آج ہی لاہور سے ایک طالب علم نے لکھا ہے کہ گزشتہ سال میڈیکل کالج لاہور کے کچھ طالب علم جب آپ سے ملنے آئے تھے تو ان میں سے ایک نے آپ سے سوال کیا تھا کہ جنگ کب ختم ہوگی ؟ اور آپ نے اسے یہ جواب دیا تھا کہ جو کچھ میں قرآن مجید سے اور خدا تعالیٰ کے کلام اور اس کے فعل سے سمجھتا ہوں، یہ جنگ اپریل 1945ء میں ختم ہو جائے گی۔وہ کہتے ہیں کہ میں نے یہ بات اسی وقت نوٹ کر لی تھی اور اب میں نے وہ تحریر اس لڑکے کو، جس نے یہ سوال کیا تھا، دکھا دی ہے کہ تمہارے ساتھ یہ گفتگو ہوئی تھی۔دیکھ لواب وہ بات پوری ہوگئی ہے۔عجیب بات یہ ہے، جو نہایت حیرت انگیز ہے۔گزشتہ الہامات تو الگ رہے، میرے اس استدلال کی بنیاد کہ جنگ اپریل 1945ء میں ختم ہو جائے گی ، اس بات پر تھی کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے تحریک جدید کے بواعث کے نتیجہ میں یہ جنگ پیدا کی گئی ہے۔چنانچہ اس مضمون کے متعلق کثرت سے میرے خطبات موجود ہیں کہ گورنمنٹ کی طرف سے ہماری جماعت کو جو تکالیف دی گئی ہیں، ان کے نتیجہ میں اسے یہ ابتلا پیش آیا ہے اور تحریک جدید کے ساتھ اس کی وابستگی ہے۔چنانچہ میں نے جو یہ کہا تھا کہ جنگ اپریل 1945ء کے آخر میں ختم ہو جائے گی۔یہ اس بناء پر کہا تھا کہ تحریک جدید کا آخری سال وعدوں 553