تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 531
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 جنوری 1945ء جماعت بری الذمہ نہیں ہو سکتی۔اور جب تک کوئی فردا اپنے آپ کو دین کی خدمت کے لئے پیش نہیں کرتا ، اس وقت تک وہ فرد ہونے کے لحاظ سے بری الذمہ نہیں ہوسکتا۔اگر جماعت کی اکثریت اپنی ذمہ داریاں اور اپنے فرائض ادا کرنے میں کو تا ہی کرتی ہے تو وہ بلحاظ جماعت خدا تعالیٰ کے فضل کو جذب نہیں کر سکتی۔اور اگر ایک فردا اپنی ذمہ داریاں اور اپنے فرائض نہیں سمجھتا تو وہ منفر دطور پر سزا کا مستحق ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے دلوں کو کھول دے اور ہمارے ایمانوں کو مضبوط کر دے اور ہمیں اس مقام پر کھڑا نہ کرے، جہاں مجرم کو سزا دینے کے لئے کھڑا کیا جاتا ہے۔بلکہ خدا تعالیٰ ہمیں اس مقام پر کھڑا کرے، جہاں خدمت گذار اور وفا دار غلام کو انعام کے لئے کھڑا کیا جاتا ہے۔آمین۔( مطبوع الفضل 23 جنوری 1945 ء) 531