تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 521 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 521

تحریک جدید- ایک ابی تحریک۔۔۔۔۔جلد دوم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 19 جنوری 1945ء ہر ضرورت کے موقع پر اپناروپیہ اور جانیں پیش کیے بغیر کامیابی نہیں ہو سکتی خطبہ جمعہ فرمودہ 19 جنوری 1945ء میں نے گزشتہ خطبہ جمعہ میں اس امر کی طرف توجہ دلائی تھی کہ سیاسی حالات کے لحاظ سے یہ وقت ایسا ہے کہ ہندوستان کی تمام سیاسی پارٹیوں کو بھی آپس میں صلح کر لینی چاہیے اور ہندوستان اور انگلستان کو بھی باہمی سمجھوتہ کر لینا چاہیے۔اور میں نے بتایا تھا کہ ہماری جماعت کو چونکہ سیاسیات سے کوئی تعلق نہیں، اس لئے جہاں میں یہ مشورہ دیتا ہوں کہ ہندوستان کی سیاسی پارٹیاں آپس میں سمجھوتہ کرنے کی کوئی صورت نکالیں، وہاں میں ان سیاسی پارٹیوں سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ ہماری جماعت کو دہ سیاسیات سے الگ رہنے دیں کیونکہ ہمارا کام مذہبی ہے اور ہم اپنی زندگیاں اس مطمع نظر کے لئے وقف کر چکے ہیں، جو طمع نظر ہمارے ایمان اور ہمارے یقین کے مطابق خدا تعالیٰ نے ہمارے سامنے رکھا ہے۔دشمن ہمارے عقیدہ اور ہمارے خیال کو تسلیم کرے یا نہ کرے، لوگ ہماری باتوں کو مانیں یا نہ مانیں۔بہر حال اس بات کو تو وہ تسلیم کرتے ہیں کہ ہر انسان اپنے عقیدہ کے مطابق عمل کرتا ہے۔پس جبکہ ہمارا عقیدہ یہی ہے کہ اللہ تعالٰی نے دنیا کی روحانی اور اخلاقی زندگی کا کام ہمارے سپرد کیا ہے تو سیاسی پارٹیوں کو ہماری جماعت پر زور نہیں ڈالنا چاہیے کہ ہم اپنے اس مقصد کو بھلا کر جو خدا تعالیٰ نے ہمارے سپرد کیا ہے، اپنی توجہ کسی اور طرف پھیر دیں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہماری جماعت کے لوگ ملازمتیں بھی کرتے ہیں ، ہماری جماعت کے لوگ تجارتیں بھی کرتے ہیں، ہماری جماعت کے لوگ صنعت و حرفت بھی کرتے ہیں، ہماری جماعت کے لوگ زمینداریاں بھی کرتے ہیں اور ہماری جماعت کے لوگ مزدوریاں بھی کرتے ہیں ، سب کچھ کرتے ہیں۔لیکن دنیا میں اگر ایک کام مجبوری کے طور پر اور گزارے کے لئے کیا جائے تو اس کے یہ معنی نہیں کہ چونکہ اصل مقصد کے سوا تم اپنے گزارے کے لئے کام کرتے ہو، اس لئے کوئی اور کام بھی کرو۔انسان صرف ایک حد تک ہی اپنے اوقات اور اپنی قوتیں خرچ کر سکتا ہے۔ایک شخص اگر اپنے اور اپنے بیوی بچوں کے گزارہ کے لئے اپنے اوقات کا ایک حصہ دنیا کمانے پر صرف کرتا ہے تو اس کے یہ معنی نہیں کہ وہ دنیا کے اور بھی تمام کام کر سکتا ہے۔یہ بات غلط ہے کہ ہر انسان 521