تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 513 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 513

اقتباس از خطبه جمعہ فرمودہ 05 جنوری 1945ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم ہوا تو کم سرمایہ والے لوگوں کا نقصان نہ ہو۔اس نے اپنی جائیداد کا صرف ایک حصہ الگ کیا ہے، جو پچاس کروڑ ہے۔جس کے معنی یہ ہیں کہ اس کے پاس دو تین ارب روپیہ ہوگا۔اور یہ تو صرف ایک ہندو کی دولت کا حال ہے، ایسے اور بھی کئی ہیں۔اور میں سمجھتا ہوں صرف سود و سو بڑے بڑے ہند واگر چاہیں تو 14 ارب روپیہ جمع کر سکتے ہیں۔یا زیادہ سے زیادہ ہزار آدمی مل کر دے سکتے ہیں۔تو جہاں تک روپیہ کا سوال ہے، چودہ لاکھ کی رقم اتنی حقیر رقم ہے کہ دوسروں کے روپیہ کے سامنے اس کا نام بھی نہیں لیا جا سکتا۔یورپ اور امریکہ میں اگر کوئی احمدی اپنی چودہ لاکھ روپیہ کی رقم کو اپنی قربانی کی مثال کے طور پر پیش کرے تو سننے والے ہنسیں گے کیونکہ وہاں تو دوستوں کی تفریح کے لئے کوئی فلم وغیرہ بنانے پر لوگ لاکھوں روپیہ خرچ کر دیتے ہیں۔پس ہماری اس قربانی کی عظمت چودہ لاکھ روپیہ کی وجہ سے نہیں بلکہ اس لئے ہے کہ یہ روپیہ غریبوں کی جیبوں سے آیا ہے۔اور دوسرے اس لئے کہ یہ خدا تعالیٰ کی خاطر جمع کیا گیا ہے۔پس جہاں تک روپیہ کے مقابلہ کا سوال ہے، ہم دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔دنیا اس سے بہت بڑھ کر یہ چیز پیش کر سکتی ہے۔لیکن ایک ایسی چیز ہے کہ دنیا اس سے بڑھ کر پیش نہیں کر سکتی اور وہ جان ہے۔جان دینے میں وہ ہم سے بڑھ نہیں سکتی۔زیادہ سے زیادہ یہی ہو سکتا ہے کہ جان کے مقابلہ میں جان پیش کر دے ، اس سے زیادہ نہیں کر سکتی۔ہمارے ایک روپیہ کے مقابلہ میں تو بے شک امریکہ کا کوئی کروڑ پتی یا ہندوستان کا کوئی کروڑ پنی ایک کروڑ روپیہ دے سکتا ہے مگر جان کے مقابلہ میں وہ زیادہ سے زیادہ جان ہی دے سکے گا۔ہم سے آگے نہیں بڑھ سکتا۔پس یہ وہ چیز ہے جس میں جماعت نمونہ دکھا سکتی تھی مگر افسوس ہے کہ اس کی طرف پوری توجہ نہیں کی گئی۔تبلیغ کے کام کے لئے ہزاروں آدمیوں کی ضرورت ہے۔اگر کم سے کم تعدا د کھی جائے اور ایک ہزار مبلغ سے کام چلانے کی سکیم سامنے رکھی جائے تو بھی موجودہ رفتار کے لحاظ سے اتنے آدمی اڑھائی سو سال میں ہمیں مل سکتے ہیں۔تحریک جدید کے پہلے دور میں ، میں نے صرف اس کا اعلان کیا تھا مگر اب میں جماعت کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اپنے اخلاص کا ثبوت دے اور نوجوان زندگیاں وقف کریں۔ہر احمدی گھر سے ایک نو جوان ضرور اس کام کے لئے پیش کیا جائے۔مگر ہمارے مشورہ سے پیش کیا جائے۔کیونکہ سب کو فوراً استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ہم باری باری لیں گے۔اس سال دیہاتی مبلغ لئے جائیں گے۔یوں تو صرف پنجاب کے لئے موجودہ حالات میں کم سے کم دو سود یہاتی مبلغین کی ضرورت ہے مگر اس سال صرف پچاس لئے جائیں گے۔میں سے تمہیں سال تک عمر کے دوست، جو کم سے کم مڈل تک تعلیم رکھتے ہوں ، اپنے نام پیش 513