تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 491
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم وو اقتباس از تقریر فرموده 109 اپریل 1944ء اس تحریک کی بنیاد آدمیوں پر ہے، روپیہ پر نہیں تقریر فرموده 09 اپریل 1944ء بر موقع مجلس شوری میں نے اندازہ لگایا ہے کہ ہمیں اپنی تبلیغی ضروریات کے لئے پانچ ہزار مبلغ رکھنے چاہیں۔اور یہ بھی پہلا قدم ہے، جو تبلیغ کے لئے ہمیں اٹھانا چاہیے۔یہ پانچ ہزار مبلغ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس رویا کے مطابق ہوں گے، جس میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کو بتایا گیا تھا کہ تمہیں پانچ ہزار سپاہی دیا جائے گا۔میں سمجھتا ہوں، اس سے ایک یہ بھی مراد ہے کہ سلسلہ کی تبلیغی ضروریات پوری نہیں ہوسکتیں، جب تک پانچ ہزار مبلغ نہ رکھا جائے۔مگر یہ بھی ابتدائی قدم ہے۔کیونکہ جب کوئی نبی کام شروع کرتا ہے، اسے ابتداء میں کام کے مناسب حال فوج دی جاتی ہے۔پھر جوں جوں کام وسیع ہوتا ہے، فوج میں بھی اضافہ ہوتا چلا جاتا ہے۔پس در حقیقت یہ پانچ ہزار سپاہی ابتداء کے لئے ہیں ورنہ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کشفی حالت میں خود مطالبہ کیا، ایک لاکھ سپاہیوں کی ہمیں ضرورت ہے۔پس ہم اپنی تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچانے کا ابتدائی کام صحیح پیمانہ پر اس وقت تک شروع نہیں کر سکتے ، جب تک ہم پانچ ہزار مبلغ نہیں رکھتے۔مگر ابھی چونکہ ہم میں اتنی طاقت نہیں ہے کہ ہم پانچ ہزار مبلغ رکھ سکیں۔میں نے اس رویا کو پورا کرنے کے لئے تحریک جدید کا اجراء کیا۔جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے پانچ ہزار چندہ دینے والے سپاہی مہیا فرما دیئے اور انہوں نے ہر سال اپنی قربانی کا شاندار مظاہرہ کیا۔مگر بہر حال یہ اس رویاء کے پورا ہونے کا پہلا قدم ہے۔دوسرا قدم یہ ہوگا کہ ہم پانچ ہزار مبلغ رکھیں گے، جن کے خرچ کا اندازہ دو کروڑ روپیہ سالانہ ہے۔ہمیں اپنی موجودہ حالت کے لحاظ سے یہ کام بہت بڑا دکھائی دیتا ہے۔لیکن اگر ہم 25 لاکھ روپیہ کا پہلا ریز روفنڈ قائم کر دیں۔اس کے بعد دوسرا ریز روفنڈ 50 لاکھ روپیہ کا قائم کر دیں۔پھر تیسرا ریز روفنڈ 75لاکھ کا قائم کر دیں تو چوتھا ریز روفنڈ ایک کروڑ روپیہ کا قائم ہو جائے گا۔اس کے ساتھ ہی امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے مالی وسعت کے بعض اور سامان بھی پیدا کر دے گا اور اس طرح جلد ہی یہ آمد دو کروڑ روپیہ تک پہنچ جائے گی اور ہم پانچ ہزار مبلغ رکھ کر ان کے اخراجات کو آسانی سے پورا کر سکیں گے۔491