تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 37 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 37

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 08 نومبر 1940ء اللہ تعالیٰ کے قائم کردہ سلسلے خدائی مدد پر چلتے ہیں کسی انسان کی وجہ سے نہیں وو خطبہ جمعہ فرمودہ 08 نومبر 1940ء۔اس کے بعد میں تحریک جدید کے چندہ کی طرف جماعت کے دوستوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں۔اس مہینہ میں اور اس سے پچھلے ڈیڑھ مہینہ میں جماعت نے اس چندہ کی طرف خاص توجہ کی ہے۔جس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ اس سال نہ صرف گزشتہ سال کے برابر وصولی ہوگئی ہے بلکہ آمد میں خفیف سا اضافہ ہو گیا ہے۔(اس خطبہ کے بعد کے ایام میں پھر کچھ کمی آگئی ہے۔اڑھائی مہینے پہلے تو وصولی میں پچاس فیصدی تک کمی تھی مگر ان اڑھائی ماہ میں توجہ کرنے کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ چندہ تحریک جدید کی آمد خدا تعالیٰ کے فضل سے گزشتہ سال سے دو چار سو روپیہ بڑھ گئی ہے۔مگر اس کے یہ معنی بھی نہیں کہ چونکہ 31 اکتوبر کی تاریخ گزر چکی ہے اس لئے اب جماعت کو اس کی طرف سے اپنی توجہ ہٹا لینی چاہئے۔بعض لوگ خیال کرتے ہیں کہ اس کے متعلق کافی زور دیا جا چکا ہے اس لئے اب مزید زور دینا مناسب نہیں۔مگر جہاں تک میں نے سوچا ہے، یہ بات بالکل غلط ہے۔کیونکہ جنہوں نے چندہ دے دیا ہے ان سے ہم نے دوبارہ چندہ نہیں لینا بلکہ جنہوں نے ابھی تک چندہ نہیں دیا صرف ان سے چندہ وصول کرنا ہے۔بے شک گزشتہ اڑھائی مہینہ میں جماعت نے بہت قربانی سے کام لیا ہے۔مگر یہ قربانیاں جنہوں نے کیں، انہوں نے ہی کی ہیں۔سب نے نہیں کیں۔اور ہمارا فرض ہے کہ جنہوں نے ابھی تک اس میں حصہ نہیں لیا، ان کو بھی حصہ لینے کی تحریک کریں۔ممکن ہے بعض کا رکن یہ خیال کرتے ہوں کہ ہم نے اڑھائی مہینہ تو خوب محنت سے کام کیا ہے، اب مہینہ، دو مہینے ہمیں آرام کرنا چاہئے۔مگر میں امید کرتا ہوں کہ وہ خالص ایمان جو مومن کی ہمت کو بڑھاتا ہے، اس سے کام لیتے ہوئے ، وہ اس وقت تک چین اور آرام نہیں کریں گے جب تک تمام لوگوں سے تحریک جدید کا چندہ وصول نہ کرلیں۔ابھی تک تحریک جدید کے چندہ میں بنتیس ہزار روپے کی وصولی باقی ہے اور ہمیں بائیس ہزار گزشتہ سالوں کے چندہ میں سے رہتا ہے۔اس تمام روپیہ کی وصولی کے لئے ان لوگوں پر زور دینا چاہئے جنہوں نے تاحال اپنے وعدہ کو پورا نہیں کیا۔وہ مخلصین جنہوں نے گزشتہ اڑھائی ماہ میں اس چندہ کی ادائیگی کی 37