تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 440 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 440

خطبہ جمعہ فرمودہ 10 نومبر 1944ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم دفتر تحریک جدید والوں کو چاہیے کہ وہ ان حلقوں کے متعلق الگ الگ کھاتے اور رجسٹر تیار کر لیں۔ایک حلقہ وسطی ہے، جس میں لاہور اور اس سے تعلق رکھنے والے اضلاع شامل ہیں۔ایک حلقہ مغربی ہے۔ایک حلقہ قادیان کا ہے۔ایک حلقہ لجنہ اماءاللہ کا ہے۔ایک حلقہ وسطی ہند کا ہے۔ایک حلقہ مشرقی ہند کا ہے اور ایک حلقہ جنوب مغربی ہے۔یہ حلقے ہیں، جو مقرر کئے گئے ہیں اور ان حلقوں کے نام پر الگ الگ چندے جمع ہوں گے۔پس تحریک جدید والے بھی سات الگ الگ کھاتے کھول لیں اور پھر خط و کتابت کے ذریعہ ہر ضلع کی جماعتوں اور ان کے پریذیڈنٹوں اور سیکریٹریوں کو اس تحریک کی طرف توجہ دلائیں۔اس غرض کے لئے اگر انہیں زائد عملہ کی ضرورت ہو تو وہ فوراً مجھ سے اس کی منظوری لے کر اپنے عملہ میں اضافہ کر لیں۔لیکن بہر حال میں تحریک جدید والوں سے یہ نہیں سنوں گا کہ اس کی ذمہ داری ان پر نہیں تھی بلکہ جماعتوں پر تھی ، جس طرح میں جماعتوں سے یہ نہیں سنوں گا کہ اس کی ذمہ داری مرکز پر تھی جماعتوں پر نہیں تھی۔ان جماعتوں کا یہ حق ہے کہ اگر وہ اس بوجھ کو برداشت کرنے کی اپنے اندر طاقت نہیں رکھتیں تو اسی وقت انکار کر دیں۔خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت میں اور بہت سے افراد ایسے ہیں، جو اس بوجھ کو خوشی سے اٹھا لیں گے۔لیکن اگر وہ انکار نہیں کرتے بلکہ خوشی سے اس ذمہ داری کو قبول کرتے ہیں تو اس کے بعد ان کی طرف سے کوئی عذر نہیں سنا جائے گا اور ان کا فرض ہو گا کہ وہ اس روپیہ کو پورا کریں۔خواہ و چند افراد سے لے کر پورا کریں اور خواہ ساری جماعتوں سے لے کر پورا کریں۔گومناسب یہی ہے کہ اس تحریک کو وسیع سے وسیع تر کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس میں شامل ہونے کا موقع دیا جائے۔دوسرے اس امر کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے کہ دو تین ہفتہ تک میری طرف سے تحریک جدید کے نئے دور کا اعلان ہونے والا ہے۔تحریک جدید تبلیغ احمدیت کے لئے ایک بنیاد کے طور پر ہے اور کتا بیں اور لٹریچر وغیرہ ہتھیار کے طور پر ہیں۔بیشک ہتھیار بھی نہایت ضروری ہوتے ہیں لیکن جس طرح ہتھیار کے بغیر سپاہی کسی کام کا نہیں ہوتا ، اسی طرح اگر سپاہی نہ ہوں تو وہ ہتھیار بھی کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتے۔اچھے سپاہی کے لئے اچھے ہتھیاروں کا ہونا ضروری ہے اور اچھے ہتھیاروں کے لئے اچھے سپاہی کی موجودگی ضروری ہے۔پس میں دوستوں کو یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ انہوں نے صرف ایک تحریک میں حصہ نہیں لینا بلکہ عنقریب تحریک جدید کا بار بھی ان پر پڑنے والا ہے۔میں جماعت کے مخلصین سے امید رکھتا ہوں کہ وہ خدا تعالیٰ کی رضا اور اس کے دین کی خدمت کے لئے ہر بوجھ کو خوشی سے برداشت کریں گے اور اپنے ثبات و استقلال کو قائم رکھتے ہوئے قربانیوں کے 440