تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 398 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 398

خطبہ جمعہ فرمودہ 20 اکتوبر 1944ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم ں لئے ہسپانوی زبان وہاں بولی جاتی ہے۔پس سپینش زبان جاننے کا نہ صرف ہسپانیہ میں تبلیغ کرنے لئے فائدہ ہو سکتا ہے بلکہ افریقہ کے بعض اسلامی ممالک میں بھی اور جنوبی امریکہ کے بیشتر حصہ میں بھی اس سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔نویس زبان پرتگیزی ہے۔پرتگیزی قوم کی باہر تو تھوڑی سی نو آبادیات ہیں لیکن جنوبی امریکہ کی بعض حکومتوں کے ماتحت کثرت سے پرتگیزی نسل آباد ہے۔علاوہ ازیں پرتگیزی قوم کی بھی نو آبادیاں دنیا کے مختلف حصوں میں ہیں، اس لئے اصل ملک کے علاوہ وہاں پر تبلیغ کرنے کے لئے بھی پرتگیزی زبان کا جاننا ضروری ہے۔پس یہ نو زبانیں ہیں، جو نہ صرف اپنے اپنے ملک میں بلکہ غیر ممالک میں جا کر بھی کام دیتی ہیں۔اگر ہم دنیا میں تبلیغ کرنا چاہیں تو ہمارے لئے ان نو زبانوں کا جاننا اور ان نو زبانوں میں لٹریچر مہیا کرنا ضروری ہے۔عربی، انگریزی، روسی، جرمن، ڈچ، فرانسیسی ، اطالین ، ہسپانوی اور پرتگیزی۔اگر ہم اپنے مبلغ ان ممالک میں بھیجیں یا ان ممالک میں بھیجیں، جہاں یہ زبانیں بولی یا کبھی جاتی ہیں یا وہاں کی علمی زبان ہیں تو لازمی بات ہے کہ ہمارے مبلغ کے پاس جب تک اس زبان میں لٹریچر نہیں ہوگا، وہ مبلغ آسانی کے ساتھ وہاں تبلیغ نہیں کر سکے گا اور جلدی کامیاب نہیں ہو سکے گا۔ایک دن میں ایک مبلغ یہی کر سکے گا کہ دو یا تین آدمیوں کو تبلیغ کرلے گا۔مگر تین یا چار یا دس کروڑ کی آبادی والے ملک میں روزانہ دو تین آدمیوں کو تبلیغ کرنے سے کیا بنے گا؟ پھر سال کے تمام دن کام کرانا مشکل ہے۔کسی دن آدمی بیمار ہوتا ہے، کسی دن کسی اور وجہ سے ناغہ ہو جاتا ہے۔حسابی لوگوں نے سال میں اڑھائی سو دن کام کی اوسط لگائی ہے۔اگر اس کو بڑھا کر تین سو دن بھی کام کا شمار کر لیا جائے اور ایک مبلغ دو آدمیوں کو روزانہ تبلیغ کرے تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ تین مبلغ سال بھر میں اٹھارہ سو آدمیوں کو تبلیغ کریں گے اور ایک سو سال میں ایک لاکھ اسی ہزار آدمیوں کو تبلیغ کریں گے اور وہ بھی اس طریق سے کہ ایک ایک آدمی کو صرف ایک ایک گھنٹہ تبلیغ ہوگی اور ہر روز نئے آدمی کو تبلیغ کی جائے ، تب اتنی تعداد بنے گی۔حالانکہ ایک گھنٹہ تبلیغ کرنے سے کیا بنتا ہے؟ ایک ایک آدمی کو سوسوسو گھنے تبلیغ کی جائے ، تب جا کر کہیں کامیابی ہوتی ہے۔پس اگر صرف مبلغ کے ذریعہ تبلیغ پر اکتفا کیا جائے تو تین مبلغ اوسطاً دو دو آدمیوں کو روزانہ تبلیغ کر کے سال بھر میں صرف 1800 آدمیوں کو تبلیغ کر سکیں گے۔لیکن اگر ان کے پاس اس زبان کا لٹریچر ہوتو ایک مبلغ ایک دن میں ہزار آدمیوں کو تبلیغ کر سکتا ہے۔وہ اس لٹریچر کو لائبریریوں میں رکھے گا، لوگوں میں تقسیم کرے گا، پھر مشہور کتا بیں بک بھی جاتیں ہیں، وہ ان کو ایجنٹوں کی معرفت فروحت بھی کرے گا۔پس اگر ملکی زبان کا لٹریچر پاس ہو تو مبلغ کامیاب 398