تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 395
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم خطبہ جمعہ فرمودہ 20 اکتوبر 1944ء دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے۔اگر ہم بھی اسی قسم کے مبلغ باہر بھیج دیتے جو دینی علوم سے واقف نہ ہوتے تو وہ اصلاح کرنے کی بجائے خرابی پیدا کرنے کا موجب ہوتے۔اس لئے ضروری تھا کہ جن کو تبلیغ کے لئے باہر بھیجا جائے ، ان کو علوم دینیہ پر عبور حاصل ہو۔یہ ہماری نئی کوشش تھی ، سامان تھوڑے تھے ، ذرائع کم تھے اور تجربہ کو تہ تھا۔اس میں ہم نے شروع شروع میں غلطیاں بھی کیں۔جن کی وجہ سے جو کام دو سال میں ہو سکتا تھا، اس پر چار سال صرف ہوئے۔مگر بہر حال خدا کے فضل اور کرم سے ایک جماعت تیار ہوگئی ہے اور ہو رہی ہے، جو علوم دینیہ سے واقف ہے اور انشاء اللہ ایک دو سال تک اس جماعت کے طلباء پورے عالم ہو جائیں گے اور ہم ان کو باہر تبلیغ کے لئے بھیج سکیں گے۔مگر جتنے مبلغ تیار ہوں گے ان کا اور ان کے لئے تبلیغ کے سامان مہیا کرنے کا تمام بوجھ ہمارا موجودہ ریز روفنڈ نہیں اٹھا سکتا۔لیکن جس خدا نے آج تک ہماری مددفرمائی ہے، اس پر ہمیں وثوق ہے کہ وہ آئندہ بھی ہماری مدد فرمائے گا اور جو کمیاں اور خامیاں ہمارے کام میں رہ جائیں گی ، ان کو اپنے فضل سے پورا کر دے گا اور جماعت کو بھی اخلاص کے ساتھ زیادہ سے زیادہ قربانی کرنے کی توفیق بخشے گا۔جوں جوں وہ دن نزدیک آتا جارہا ہے کہ اسلحہ کی جنگ ختم ہو اور تبلیغ کی جنگ شروع ہو جائے ہمارے لئے فکر کا موقعہ بھی بڑھ رہا ہے کیونکہ ابھی ہم نے بہت سارستہ طے کرنا ہے۔ایسی زبانیں جو دنیا میں کثرت سے رائج ہیں اور ان ممالک کے علاوہ جن کی وہ مادری زبانیں ہیں، دوسرے مختلف ممالک میں بھی بولی اور کبھی جاتی ہیں، نو زبانیں ہیں۔ان میں سے ایک زبان عربی ہے، جو سب سے زیادہ غیر ممالک میں بولی اور سمجھی جاتی ہے۔بعض ممالک ایسے ہیں ، جن کی مادری زبان عربی نہیں تھی مگر اب وہاں پر عربی ہی مادری زبان کے طور پر رائج ہے اور یہ زبان اپنے ملک سے نکل کر غیر ممالک میں پھیل گئی ہے اور کثرت سے ان ممالک میں بولی اور سمجھی جاتی ہے۔اس قسم کی دوسری زبان انگریزی ہے۔یہ زبان بھی اس ملک کے علاوہ ، جس کی یہ مادری زبان ہے، دوسرے ممالک میں رائج ہے اور کروڑوں کروڑ انسان یہ زبان بولتے اور سمجھتے ہیں۔اس قسم کی تیسری وسیع زبان روسی ہے۔روس کی سلطنت بہت وسیع ہے، جو ایشیا کے مشرقی کنارے سے لے کر یورپ کے مغربی کنارے تک پھیلی ہوئی ہے۔اس کی حکومت کے کنارے سمندر کے واسطہ سے ایک طرف جاپان سے ملتے ہیں اور دوسری طرف چین کی سرحد کے ساتھ ساتھ بڑھتے چلے گئے ہیں۔چین کا ملک بہت وسیع ملک ہے مگر باوجود اس کی وسعت کے، روس کی سرحد اس کے ساتھ ساتھ چلتی 395