تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 360
ملفوظات فرموده یکم مئی 1944ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم واقعہ میں کوئی شخص تکلیف اٹھارہا اور دوسروں کے فائدہ کے لئے اپنے نفس کو مشقت میں ڈال رہا ہے تو ان کے دلوں میں ضرور جوش پیدا ہوتا ہے کہ ہم بھی اس سے کوئی نیک سلوک کر کے ثواب میں شامل ہو جائیں“۔عشاء کی نماز کے بعد فرمایا:۔میں نے جو تبلیغ کی سکیم بتائی ہے، اس سے میری غرض یہ ہے کہ دوست اس کی اہمیت کو سمجھیں اور یہ بھی جان لیں کہ ان تبلیغی اخراجات کو برداشت کرنا، ہمارے بس سے باہر ہے۔ایسے حالات میں ہمارے لئے سوائے اس کے اور کوئی راہ نہیں کہ ہم دعاؤں میں مشغول ہو جائیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے لئے اپنے فضل سے ایسے راستے کھول دے، جن سے تبلیغ میں آسانی پیدا ہو۔ایسی وسیع دنیا میں ستر مبلغ اور چالیس ان کے قائم مقام گویا صرف ایک سو دس آدمی میں نے تجویز کئے ہیں۔مگر پھر بھی سالانہ خرچ کا اندازہ پانچ لاکھ روپیہ تک بن جاتا ہے۔پس یہ ایسی چیز ہے، جس کے لئے بہت بڑی دعاؤں ، گریہ وزاری اور نفس کی اصلاح کی ضرورت ہے۔تاکہ اللہ تعالیٰ کا فضل نازل ہو اور وہ ان مشکلات کو دور فرمادے۔روپیہ تو ہاتھ کی میل ہوتی ہے اور وہ پانچ کروڑ بھی اکٹھا ہو سکتا ہے۔مگر صرف روپیہ تبلیغ کے لئے کافی نہیں ہوتا۔اس کے لئے دلوں کی اصلاح کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔پس جماعت کے دوستوں کو خاص طور پر دعاؤں سے کام لینا چاہیے تا کہ ان مشکلات میں اللہ تعالیٰ ہماری مددفرمائے اور ہماری جماعت اپنے قلوب کی اصلاح کر کے اس کے فضلوں کی وارث ہو جائے۔اللهم آمین۔مطبوعه الفضل 22 دسمبر 1944ء) 360