تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 340
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اپریل 1944ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد دوم جس طرح سفر پر جانے سے پہلے لوگ اپنی پوٹلیوں اور اپنے ٹرنکوں میں اسباب بند کر کے بیٹھو جاتے ہیں اور وہ اس بات کے منتظر ہوتے ہیں کہ گاڑی کی سٹی بجے تو وہ اپنا اسباب اٹھا کر ڈبے میں بیٹھا جائیں۔اسی طرح ہم میں سے ہر شخص کا فرض ہے کہ وہ دین کے لئے اپنی تمام چیزیں تیار رکھے تا کہ جب خدا کی طرف سے آنے والے انجن کی آواز سنائی دے تو وہ دو چار منٹ کے اندر اندر سٹیشن پر پہنچ جائے اور پھر جتنے منٹ اس گاڑی نے سٹیشن پر ٹھہرنا ہو اس وقت کے اندر اندر اس کا اسباب گاڑی پر لد جائے۔اگر اس طرح ہم اس دن کے لئے تیار نہیں ہیں تو پھر ہم کسی خوش بختی یا ساعت سعید کا بھی انتظار نہیں کر سکتے۔ہماری امیدیں محض ایک سراب کی حیثیت رکھیں گی ، جن سی آنکھیں تو چکا چوند ہوسکتی ہیں، جن سے مایوسی تو پیدا ہوسکتی ہے مگر تشنگی دور نہیں ہو سکتی۔( مطبوع الفضل 09 مئی 1944ء) 340