تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 248
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 30 اپریل 1943ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم ہی بند ہیں ، اب خاموش ہی ہو جاتا ہے۔اور کیا ہے؟ تو مومن کے لئے یہ حالات تکلیف کا موجب نہیں ہو سکتے۔کیونکہ وہ کہتا ہے کہ میں تو پہلے ہی ان حالات کا عادی ہوں جیسے مومن کو دنیا مارنا چاہتی ہے تو وہ کہتا ہے، مجھے مار کر کیا لو گے؟ میں تو پہلے ہی خدا کے لئے مرا ہوا ہوں۔دنیا موت سے گھبراتی ہے مگر ایک مومن کو جب دنیا مارنا چاہتی ہے تو وہ کچھ بھی نہیں گھبراتا۔اور کہتا ہے کہ میں تو اسی دن مر گیا تھا ، جس دن میں نے اسلام قبول کیا تھا۔فرق صرف یہ ہے کہ آگے میں چلتا پھر تا مردہ تھا اور اب تم مجھے زمین میں دفن کر دو گے۔میرے لئے کوئی زیادہ فرق پیدا نہیں ہوگا۔پس اگر لوگ اسلام کے احکام کے ماتحت اپنی زندگی بسر کرنے کی کوشش کریں تو وہ یقینا اس قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے پہلے سے تیار رہیں۔اول تو تکلیفیں آتیں ہی نہیں۔کیونکہ تکلیفیں اسی لئے آتی ہیں کہ لوگ دوسروں کا حق غصب کر لیتے ہیں۔اگر دنیا میں کوئی شخص دوسرے کا حق غصب نہ کرے تو اس قسم کی تکلیفیں کبھی نہ آئیں۔پس اول تو ایسے حالات میں تکالیف آئیں ہی نہ اور اگر آجائیں تو سادہ زندگی کی وجہ سے لوگ اس بات کے عادی ہوں گے کہ تکالیف کو برداشت کر سکیں اور اس وجہ سے باوجود تکلیف دہ ایام کے ان کو تکلیف کا کوئی احساس نہ ہوگا۔جیسے آج کل ہم دیکھ رہے ہیں کہ یورپ کے لوگوں کے نزدیک جو مشکلات ہیں، وہ ہمارے لئے روز مرہ زندگی کا مشغلہ ہیں اور جن کو وہ آفتیں اور مصیبتیں خیال کرتے ہیں، وہ ہمارے نزدیک راحت اور آرام ہیں۔اس لئے ان تکلیفوں کا ہمیں پتہ تک نہیں لگتا۔آخر لوگ آج کل کیا کہہ رہے ہیں؟ یہی کہہ رہے ہیں کہ بڑی مصیبت آگئی، پہنے کے لئے اچھے کپڑے نہیں ملتے۔مگر ایک مومن کے لئے یہ چیز ذرہ بھی پریشانی کا باعث نہیں ہوسکتی۔تھوڑے ہی دن ہوئے ، بعض نے مجھ سے کہا کہ اب کپڑوں کا ملنا بھی مشکل ہورہا ہے۔میں نے کہا پھر کیا ہوا؟ مومن کی تو یہ حالت ہوتی ہے کہ اگر کپڑ مل جائے تو وہ پہن لیتا ہے، نہ ملے تو نہ سہی۔پرانے کپڑوں سے ہی پیوند لگا کر گزارہ کر لیتا ہے۔پھر میں نے کہا رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آپ کے صحابہ کے کپڑوں کو پیوند لگے ہوا کرتے تھے۔کیا ہم ان سے بڑے ہیں کہ اپنے کپڑوں پر پیوند نہ لگا سکیں ؟ بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایسے لوگ بھی تھے، جن کے پاس کپڑے بہت کم ہوا کرتے تھے قمیض ہوتی تھی تو پاجامہ نہیں ہوتا تھا، پاجامہ ہوتا تھا تو قمیض نہیں ہوتی تھی۔رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے زمانہ میں ایک لڑکا تھا، جس نے قرآن کریم کا بہت سا حصہ حفظ کیا ہوا تھا۔ایک دفعہ بعض لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ فلاں جگہ پر نماز پڑھانے کے لئے امام کی 248