تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 239 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 239

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 30 اسیر یار تحریک جدید در حقیقت اسلام کے احیاء کا نام ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 30 اپریل 1943ء " پس انسان کو چاہئے کہ وہ ایسی عادتیں نہ ڈالے اور ایسی غذائیں اپنے لئے تجویز نہ کر لیا کرے، جن کے نہ ملنے کی وجہ سے اسے اپنے علاقے میں یا کسی اور علاقے میں دکھ اور تکلیف محسوس ہو۔میں نے تحریک جدید کو جاری کرتے وقت اسی اصل کو مدنظر رکھا تھا اور میں نے کہا تھا کہ ہمیشہ ایک کھانا کھاؤ۔میرا یہ مطلب تھا کہ جب انسان ایک کھانا کھائے گا تو لازمی طور پر وہ ایسا ہی کھانا کھائے گا جس سے اس کا پیٹ بھرے۔یہ تو نہیں کر سکتا کہ وہ ایک کھانا بھی کھائے اور پھر وہ کھانا ایسا ہو جو صرف زبان کے ذائقہ کے لئے ہو، پیٹ بھرنے کے لئے کافی نہ ہو مثلاً چٹنیاں اور مربے ایسی چیزیں ہیں، جن پر انسان گزارہ نہیں کر سکتا، یہ صرف زبان کے ذائقے کے لئے ہوتی ہیں۔پس میری غرض یہ تھی کہ جب ہماری جماعت کے لوگ ایک کھانا کھانے پر آجائیں گے تولا ز مادہ ایسا ہی کھانا کھائیں گے، جو ان کا پیٹ بھرے۔ان کھانوں کو چھوڑتے چلے جائیں گے جو محض ذائقہ کی درستی کے لئے ہوتے ہیں۔جو لوگ کئی کھانوں کے عادی ہوتے ہیں، وہ بعض ایسے کھانے بھی اپنے دستر خوان پر لے آتے ہیں، جن کا پیٹ بھرنے سے تعلق نہیں ہوتا، صرف زبان کے چسکا سے تعلق ہوتا۔ا ہے۔ور نہ ایک کھانا کھانے والے ہمیشہ ایسا ہی کھانا کھاتے ہیں، جن سے ان کا پیٹ بھر جائے ، زبان کے ذائقے کے لئے وہ کسی اور کھانے کی طرف نہیں جاتے۔صرف ملا لوگوں کے متعلق میں نے سنا ہے کہ وہ بعض دفعہ خالی فرنی پر گزارہ کر لیتے ہیں اور اتنا کھا جاتے ہیں کہ انہیں کسی اور کھانے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔لیکن عام طور پر خالی فرنی پر لوگ گزارہ نہیں کر سکتے۔اس لئے لازمی طور پر انہیں روٹی سالن یا چاول سالن تیار کرنا پڑتا ہے اور بقیہ کھانوں سے وہ بچ جاتے ہیں۔کیونکہ روٹی ایک ایسی چیز ہے جو انسان کا پیٹ بھرنے کے لئے کافی ہے۔خواہ گیہوں کی روٹی ہو یا جو کی ، باجرے کی ہو یا مکی کی۔بہر حال روٹی پیٹ بھرنے کے لئے کافی ہوتی ہے اور اس طرح ایک کھانا کھانے کا لازمی نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ انسان ان کھانوں کو چھوڑ دیتا ہے، جو محض زبان کے ذائقہ کے لئے اتے ہیں، پیٹ بھرنے کے لئے نہیں ہوتے۔اور ان کھانوں کو اختیار کرتا ہے، جو پیٹ بھر دیتے ہیں۔239