تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 226
اقتباس از تقریر فرموده 103 اپریل 1942ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم پس آؤ ہم سب مل کر دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنا فضل نازل فرمائے اور وہ اپنی تائید اور نصرت ہمارے شامل حال رکھے۔پھر ہمیں یہ بھی دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے صرف ہم ہی وارث نہ ہوں بلکہ ہمارے وہ بھائی بھی وارث ہوں جو آج کل سماٹرا، جاوا اور ملایا وغیرہ میں ہیں۔اسی طرح ہمیں ان کے رشتہ داروں اور دوستوں کے متعلق بھی دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ان کے دلوں کو مضبوط کرے اور انہیں مومنانہ ثبات و استقلال عطا کرے، جو مصیبت اور تکلیف کی گھڑیوں میں اس کے بندوں کو حاصل ہوتا ہے۔رپورٹ مجلس شوری منعقدہ 103 تا 105 اپریل 1942ء) 226