تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 225
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم وو اقتباس از تقریر فرموده 103اپریل 1942ء اپنے مبلغ بھائیوں کے لئے دعائیں کریں تقریر فرمودہ 103 اپریل 1942ء بر موقع مجلس شوری پیشتر اس کے کہ مجلس شوری کی کارروائی شروع ہو۔میں چاہتا ہوں کہ سب دوست مل کر دعا کر لیں کہ اللہ تعالیٰ ہماری صحیح راہنمائی فرمائے ، ہمارے دماغوں کو روشن کرے، ہماری عقلوں کو تیز کرے اور ہماری نصرت اور تائید فرمائے تا کہ ہم قربانی کے صحیح جذبات کے ماتحت اس کے نام کی بلندی اور اس کے جلال کے اظہار کے لئے ایسی کوشش کریں، جو اس کے علم میں ہمارے لئے اور اسلام کی ترقی اور اس کی اشاعت کے لئے مفید ہو اور ان ذمہ داریوں کو اٹھانے سے ہم ہاریں نہیں ، جن ذمہ داریوں کا اٹھانا ہمارے لئے ضروری ہو۔پھر اس موقعہ پر ہمارا یہ بھی فرض ہے کہ ہم اپنے ان بھائیوں کے لئے بھی دعا کریں، جو تبلیغ کے لئے غیر ممالک میں گئے ہوئے ہیں اور جن میں سے شاید آج بہت سے قید و بند کی تکالیف میں مبتلا ہیں۔بالخصوص تحریک جدید کے اکثر مبلغ ایسے ہی ممالک اور ایسے ہی حالات میں ہیں کہ جہاں تک ہمارا علم کام کرتا ہے، ہم یہی سمجھتے ہیں کہ وہ قید ہوں گے یا قیدیوں اور نظر بندوں کی سی زندگی بسر کر رہے ہوں گے۔سماٹرا اور جاوا میں علاوہ اور مبلغین کے دو تحریک جدید کے مبلغ ہیں۔اسی طرح ملایا میں تحریک جدید کا ایک مبلغ ہے۔چین میں تحریک جدید کی طرف سے جو مبلغ مقرر تھا، اسے انگریزوں نے آج کل نظر بند کر رکھا ہے۔اس طرح تحریک جدید کے چار مبلغ ایسے ہیں، جو اس وقت یا تو قید ہیں یا ان کے متعلق نظر بندی کی حالت کا ہم امکان سمجھتے ہیں۔پھر خطرات جنگ کے لحاظ سے ہم یقینی طور پر یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ ان کی جانیں بھی محفوظ ہیں یا نہیں۔پس ان تمام مبلغین کو اپنی دعاؤں میں یادرکھو۔اسی طرح ہمیں اپنی دعاؤں میں ان لوگوں کو بھی یادرکھنا چاہئے ، جنہوں نے ہمارے مبلغین کی آواز پر احمدیت کو قبول کیا اور اپنے آپ کو اس جماعت میں شامل کر دیا۔ایسے لوگ ان ممالک میں سینکڑوں کی تعداد میں ہیں اور ان میں سے کئی ایسے ہیں، جنہوں نے دین کی خدمت اور اس کی اشاعت کے لئے اپنی زندگیاں وقف کی ہوئی ہیں۔225