تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 219
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد دوم وو اقتباس از خطبه جمعه فرموده 04 دسمبر 1942ء سب قربانیاں دلوں کے بدلنے سے ہی ہوتی ہیں خطبہ جمعہ فرمودہ 04 دسمبر 1942ء اس کے بعد میں احباب کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ تحریک جدید کے نئے سال کے متعلق گزشتہ خطبہ میں میں نے جو اعلان کیا تھا، اس میں بعض باتیں بیان کرنے سے رہ گئی تھیں مثلاً وعدوں کے وقت کی تعیین کے متعلق گزشتہ خطبہ میں کوئی اعلان نہیں کیا جاسکا۔اب اس خطبہ کے ذریعہ میں یہ اعلان کر دینا چاہتا ہوں کہ ہندوستان کے دوستوں کی طرف سے 31 جنوری تک بھیجے ہوئے وعدے قبول کئے جائیں گے مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ دوست 31 جنوری تک وعدے بھجوانے میں تاخیر سے کام لیں۔یہ صرف لوگوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ورنہ دوستوں کو چاہئے کہ جلسہ سالانہ سے پہلے پہلے تحریک جدید کے متعلق اپنے وعدے بھجوا دیں تا کہ آئندہ سال کا پروگرام تیار کرنے میں ہمیں کوئی دقت اور پریشانی پیدا نہ ہو۔اگر وقت کے اندر اندر وعدے آجائیں تو ہمیں اس امر کا اندازہ ہو سکتا ہے کہ آئندہ سال دوستوں کی طرف سے اس قدر رقم آئے گی اور پھر اس رقم کے اندر اپنے اخراجات رکھے جاسکتے ہیں۔اس لئے جہاں تک ہو سکے دوستوں کو 24 25 دسمبر تک اپنے وعدے بھجوا دینے چاہئیں یا جلسہ سالانہ پر آئیں تو جماعتوں اور افراد کے وعدوں کی فہرستیں مرتب کر کے اپنے ہمراہ لیتے آئیں۔پھر جو لوگ رہ جائیں گے، چونکہ انہیں واپس جانے میں کچھ دیر لگ جاتی ہے اور پھر واپس پہنچ کر انہیں پہلے اپنے کئی کام سنوارنے پڑتے ہیں اور پھر دوستوں سے وعدوں کے لئے ملنا ہوتا ہے، اس لئے ایسے لوگوں کے لئے 31 جنوری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے یعنی وہ خطوط جو 31 جنوری کو چلیں گے یا یکم فروری کی ان پر مہر ہوگی، ان کے وعدوں کو منظور کر لیا جائے گا۔یکم فروری کی مہر کی شرط اس لئے زائد کی گئی ہے کہ ہو سکتا ہے کہ کوئی شخص 31 جنوری کی شام کو خط لکھے اور چونکہ ڈاک اگلے دن ہی نکل سکتی ہے۔اس لئے خط پر یکم فروری کی مہر لگے گی۔پس جس خط پر یکم فروری کی مہر ہوگی ، اس کے وعدہ کو بھی میعاد کے اندر سمجھا جائے گا۔اسی طرح بعض جگہ ہفتہ میں صرف ایک دفعہ ڈاک نکلتی ہے، ایسے مقامات کے متعلق یہ دستور ہوگا کہ وہاں کے جو دوست 31 جنوری کو خط لکھ دیں گے، وہ ہمیں خواہ کسی تاریخ کو پہنچیں ، ہم ان 219