تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 163
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد دوم خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1942ء تحریک جدید تبلیغ اسلام کے لئے ایک مستقل فنڈ خطبہ جمعہ فرمودہ 23 جنوری 1942ء تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔میں کھانسی کی تکلیف کی وجہ سے آج زیادہ نہیں بول سکتا۔لیکن چونکہ تحریک جدید سال ہشتم کے وعدوں کی میعاد میں اب صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے یعنی 31 جنوری کے ختم ہونے تک ہی ہندوستان کے دوستوں کے وعدے قبول کیے جاسکتے ہیں۔سوائے ان علاقوں سے آنے والے وعدوں کے جن کا استثنیٰ پہلے کیا جا چکا ہے۔اس لیے میں نے مناسب سمجھا کہ ایک دفعہ پھر جماعت کے دوستوں کو اس چندہ کی اہمیت اور اس میں شمولیت کی طرف اختصار کے ساتھ توجہ دلاؤں۔میں کہہ چکا ہوں کہ اب یہ تحریک موجودہ شکل میں اپنے اختتام کے ایام کے قریب پہنچ رہی ہے اور اس کے ختم ہو جانے کے بعد پھر اللہ تعالی ہی بہتر جانتا ہے کہ اس میں حصہ لینے کی پھر کوئی اور صورت پیدا ہوگی یا نہیں۔اور جیسا کہ میں بتا چکا ہوں، ہماری نیست یہ ہے کہ اس چندہ سے تبلیغ اسلام کے لئے ایک مستقل فنڈ کھولا جائے ، جس کے ذریعے مبلغین کے گزارہ کی صورت پیدا کی جائے۔تاکہ اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو آئندہ ہمارے چندے مبلغوں کے گزارہ کا انتظام کرنے کے لئے نہ ہوں بلکہ صرف تبلیغ واشاعت کے کاموں کے لئے ان کی ضرورت باقی رہ جائے۔جیسے اشتہارات ہیں یا کتا بیں ہیں یا تبلیغ پر جانے والوں کے لئے کرائے ہیں یا مختلف ممالک میں مساجد کی تعمیر وغیرہ ہے۔غرض جو عارضی یا وقتی کام ہیں، ان کے لئے تو چندے کی ضرورت رہ جائے لیکن کارکنوں کے گزارہ کے لئے کسی چندہ کی تحریک نہ ہو بلکہ اسی تحریک جدید کے فنڈ سے ان کے گزارہ کا انتظام ہوتا رہے۔اسی طرح ہمارا ارادہ ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ چاہے اور ہمارے کام میں برکت ڈالے تو اس فنڈ سے زیادہ سے زیادہ مبلغ پیدا کرنے کی کوشش کی جائے۔دنیا میں سینکڑوں ممالک ہیں اور ان ممالک میں سینکڑوں زبانیں بولی جاتی ہیں۔ان تمام ممالک میں رہنے والے لوگوں تک خدا تعالیٰ کا کلام پہنچانے اور اس پیغام کو پہنچانے کے لئے ، جو اس آخری زمانہ میں اس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ بھیجا اور 163