تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 3
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد دوم اقتباس از خطبه عید الاضحیہ فرمودہ 20 جنوری 1940ء اپنے بیٹوں کی قربانی کرو تا کہ تمہیں بھی حقیقی عید کا دن دیکھنا نصیب ہو خطبہ عیدالاضحیہ فرمودہ 20 جنوری 1940ء ی عیدو جو ج کے قریب رکھی گئی ہے اس میں در حقیقت اس امر کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا قرب جب کسی قوم کو نصیب ہو جائے تو اس کا فرض ہے کہ وہ اپنی اولاد کی قربانی کرے۔حج کیا ہے؟ خدا تعالیٰ کی رؤیت اور اس کا دیدار۔چنانچہ خواب میں اگر کوئی شخص اپنے متعلق دیکھے کہ اس نے حج کیا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ اس کا مقصد پورا ہو جائے گا اور انسان کی زندگی کا بڑا مقصد خدا تعالیٰ کی عبادت اور اس کا قرب حاصل کرنا ہوتا ہے۔جیسے وہ فرماتا ہے:۔وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ کہ میں نے بنی نوع انسان کو اپنا مقرب بنانے کیلئے پیدا کیا ہے اور حج اس بات کی علامت ہے کہ جس غرض کے لئے انسان کو پیدا کیا گیا تھا وہ اُس نے پوری کر لی اور وہ غرض جیسا کہ میں بتا چکا ہوں کہ لقاء الہی ہے۔پس حج کے ساتھ عیدالاضحیہ کی تقریب رکھ کر خدا تعالیٰ نے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ جب کسی قوم کو لقاء الہی نصیب ہو جائے تو اس کا دوسرا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی اولاد کی قربانی کرے تا کہ خدا تعالیٰ کا لقادنیا سے مٹ نہ جائے۔لقاء الہی ایک نہایت ہی قیمتی چیز ہے اور دنیا میں قیمتی چیزوں کے متعلق یہ دستور ہے کہ اُن کی حفاظت کا زیادہ اہتمام کیا جاتا ہے۔چنانچہ دیکھ لو جب تمہارے پاس کوئی اچھی چیز ہوتی ہے تو تم اس کے متعلق کیا کرتے ہو؟ تم یہی کرتے ہو کہ اس کو حفاظت سے رکھنے کے لئے برتن تیار کرتے ہو۔جن لوگوں کے گھر گائے یا بھینس ہوتی ہے، ان کے متعلق بالعموم یہ دیکھا جاتا ہے کہ جب بھینس بچہ جنے والی ہو تو وہ بچہ جننے سے پہلے ہی برتن تیار کرنے شروع کر دیتے ہیں۔کوئی برتن دودھ رہنے کیلئے تیار کرتے ہیں، کوئی دودھ گرم کرنے کیلئے تیار کرتے ہیں، کوئی دودھ جمانے کے لئے تیار کرتے ہیں، کوئی لسی بنانے کے لئے تیار کرتے ہیں اور کوئی مکھن اور گھی رکھنے کیلئے تیار کرتے ہیں تا کہ گائے یا بھینس جب دودھ دے تو اس وقت وقت پیش نہ آئے۔اسی طرح اگر کسی کو لقاء الہی میسر آتا ہے تو 3