تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 119 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 119

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد دوم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 28 نومبر 1941ء اب یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے کہ وہ اس تحریک کو پہلے تمہارے اندر اور پھر باقی تمام دنیا میں کامیاب کرے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ راستہ کٹھن ہے اور اس پر چلنا ہمت طلب کام ہے اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض دوستوں نے پہلے جوش کا اظہار کیا مگر بعد میں اپنے جوش اور قربانی کی روح کو انہوں نے قائم نہیں رکھا۔گویا ایسے بھی ہیں جو صداقت اور راستی سے اس راستہ پر چلتے چلے جاتے ہیں، جس کو انہوں نے اختیار کیا۔مگر بعض ایسے بھی ہیں جن سے اس راستہ میں کوتاہیاں سرزد ہوئیں۔مگر بہر حال ہمارا فرض یہی ہے کہ جس کام کی ذمہ داری خدا نے ہم پر ڈالی ہے، ہم اسے کئے جائیں اور راستہ کی مشکلات اور صعوبتوں سے نہ گھبرائیں۔سپاہی کا کام یہ نہیں ہوتا کہ وہ فتح پا کر لوٹے ، فتح خدا کے اختیار میں ہوتی ہے۔سپاہی کا کام لڑنا ہوتا ہے۔چاہے لڑائی میں اسے فتح حاصل ہو یا لڑتا لڑتا مارا جائے۔پس فتح میرے اختیار میں نہیں۔جس چیز کی میرے خدا نے مجھے مقدرت دی ہے، وہ یہ ہے کہ میں اس کے فضل سے اس لڑائی کو جاری رکھوں، یہاں تک کہ موت آجائے یا اس لڑائی کے نتیجہ میں فتح حاصل ہو جائے۔عواقب کا مجھے خیال نہیں، نتیجہ کی مجھے پروا نہیں۔یہ خدا کی چیز ہے اور اس کا ذمہ دار وہ آپ ہے۔مجھے صرف اس امر کا خیال ہے کہ میں اور دوسرے لوگ جنہوں نے اس لڑائی میں حصہ لیا ہے، ایسی دیانتداری کے ساتھ اپنے فرض کو ادا کریں کہ ہم خدا سے یہ کہہ سکیں کہ اے خدا! ہم تیرے جلال کے اظہار اور تیرے دین کے غلبہ کے لئے اپنی ہر ممکن کوشش صرف کرتے رہیں ہیں۔اب ہماری کوششوں کا انجام تیرے ہاتھوں میں ہے تو اپنے فضل سے ہمارے غلبہ کے سامان پیدا فرما دے۔میرا یہ مطلب نہیں ا کر ممکن ہے ہمیں کبھی شکست ہو جائے۔یہ قطعی طور پر ناممکن ہے۔مگر پھر بھی یہ میں کہتا ہوں کہ ہمارے دل کے کسی گوشہ میں بھی یہ خیال نہیں آنا چاہئے کہ ہم فتح حاصل کرنے کے لئے لڑ رہے ہیں۔ہم صرف اس لئے لڑ رہے ہیں کہ اپنا حق ادا کر دیں اور اس عہد کو پورا کر دیں، جو ہم نے اپنے خدا سے کیا ہے۔باقی اس ا کے نتائج اگر ہماری زندگی میں نکلیں تو ہم اپنی آنکھوں سے انہیں دیکھ لیں گے اور اگر زندگی میں نہ نکلے تو ہماری موت کے بعد خدا کا منشاء پورا ہو جائے گا۔اور مجاہد ہونے کا جو ثواب ہمیں خدا نے عطا کرنا ہے ، وہ اس کی بارگاہ سے ہمیں آخرت میں مل جائے گا۔بہر حال آج اس تحریک کے مالی مطالبات کا آٹھواں سال شروع ہوتا ہے اور میں اس خطبہ کے ذریعہ اس کے آغاز کا اعلان کرتا ہوں۔سات سال تحریک جدید پر گزر چکے ہیں اور اب آٹھواں سال شروع ہوتا ہے۔میں نے اس تحریک کا دس سال تک اعلان کیا تھا۔جس میں سے سات سال گزر چکے 119