تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 108 of 872

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد دوم۔ 1940 تا 1947) — Page 108

خطبہ جمعہ فرمودہ 25 جولائی 1941ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔۔جلد دوم جسمانی محبت ہے بلکہ اس لئے کہ یہ ہمارے لئے نیک نمونہ تھا اور اس کی وجہ سے ہمیں نیکیوں کی توفیق ملتی تھی اور اب یہ ہمارے پاس سے جارہا ہے۔پس جہاں جاؤ نیک نمونہ دکھا کر وہاں کی جماعت میں ایسی بیداری پیدا کر و کہ جب تم وہاں سے آنے لگو تو اس شہر یا قصبہ کے لوگ سمجھیں کہ ہمارے اندر سے روحانیت کینچی چلی جارہی ہے۔اگر تم ان چھٹیوں میں یہ نمونہ دکھا کر واپس آؤ تو اللہ تعالی تمہیں تو فیق دے گا کہ آئندہ بھی قادیان کی رہائش سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکو۔بورڈ نگ تحریک جدید میں بچوں کو نماز کی باقاعدگی سکھائی جاتی ہے۔اور نماز ایک ایسی نیکی ہے جو ایک بھی چھوڑے، وہ مسلمان نہیں رہ سکتا۔اور اگر ان بچوں میں سے باہر جا کر کوئی ایک بھی نماز چھوڑے تو گویا وہ تحریک جدید کی ہتک کرنے والا ہوگا۔جس کا وقار قائم رکھنا تم میں سے ہر ایک کا فرض ہے۔پس یہاں جو بھی نیک عادات تم کو ڈالی جاتی ہیں، ان پر باہر جا کر اچھی طرح قائم رہو۔جو بور ڈ ر ہیں وہ بھی اور جو نہیں وہ بھی ، ہر بات میں باہر جا کر نیک نمونہ دکھا ئیں۔نمازیں با قاعدگی سے ادا کرو اور ہو سکے تو تہجد بھی پڑھو اور اپنے اردگرد نیک اثرات چھوڑو۔پھر یا درکھو اس وقت کی مسلمانوں کی تباہی میں چار باتوں کا بڑا دخل ہے۔1۔معاملات کی خرابی 2 - سچ نہ بولنا ہمدردی کا پایا نہ جانا اور ایک دوسرے سے تعاون نہ ہونا 4۔قوت عملیہ کی کمزوری یہ چار امور مسلمانوں کی تباہی کا بڑا موجب ہیں اور تحریک جدید کی غرض انہی نقائص کو دور کرنا ہے۔آج صبح ہی جو مٹی ڈالی گئی ہے، وہ بھی اسی لیے ہے کہ کام کی عادت ڈالی جائے۔مسلمانوں میں کام کرنے کی عادت بھی نہیں رہی۔اور ان کے امراء ایسی جھوٹی عزت کے خیال میں پڑ گئے ہیں کہ اٹھ کر پانی پینا بھی دوبھر معلوم ہوتا ہے۔اسی لئے تحریک جدید میں یہ بات میں نے رکھی ہے کہ کوشش کی جائے کہ دوستوں میں ہاتھ سے کام کرنے کی عادت پیدا ہو۔معاملات کی صفائی بھی بہت ضروری ہے اور اسکی آزمائش کا بھی یہ ایک موقع آیا ہے۔بعض لوگ بغیر کرایہ ادا کئے اور ٹکٹ لئے ریل میں سفر کر لیتے ہیں۔یادرکھنا چاہئے کہ یہ بات ایمان کے سراسر خلاف ہے۔مومن کبھی بد معاملہ نہیں ہوتا۔یہ خیال کرنا کہ انگریزوں کی چوری کرنے میں کوئی حرج نہیں، بالکل غلط 108