تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد اول۔ 1934 تا 1939) — Page 62
خطبہ جمعہ فرمودہ 30 نومبر 1934ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد اول کہ جماعت ارادہ کرے کہ تبلیغ کرنی ہے پھر تبلیغ ہونے لگے گی۔ہم فیصلہ کر لیں کہ ہم مبلغ بن کر رہیں گے تو خدا تعالیٰ مبلغ بننے کی توفیق دے دے گا، ہم پختہ ارادہ کر لیں کہ لوگوں کو سلسلہ احمدیہ میں داخل کریں گے تو وہ داخل ہونے لگ جائیں گے۔دیکھو آک کا ٹڈا آک کے پتوں میں رہ کر ایسا ہی رنگ اختیار کر لیتا ہے اور تیتری جن پھولوں میں اُڑتی پھرتی ہے ان کا رنگ حاصل کر لیتی ہے۔کیا ہم نڈوں اور تیتریوں سے بھی گئے گزرے ہیں اور ہمارا خدا ( نعوذ باللہ ) آک اور پھولوں سے بھی گیا گزرا ہے کہ ٹڈا آک کے پتوں میں رہتا ہے تو ان کا رنگ قبول کر لیتا ہے، تیتریاں جن پھولوں میں رہتی ہیں ان کا رنگ اخذ کر لیتی ہیں لیکن خدا تعالیٰ کے بندے اس کے پاس جائیں اور وہ اس کا رنگ نہ قبول کریں؟ دراصل وہ اپنے دل کی بدظنی ہی ہوتی ہے جو انسان کو ناکام و نامرادر کھتی ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں خدا تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے : اَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِی بی جیسا بندہ ہمارے متعلق گمان کرتا ہے ویسا ہی ہم اس سے سلوک کرتے ہیں۔وہ، جن کے دلوں میں اپنی ہستی کا یقین نہیں ہوتا یا خدا تعالیٰ کے متعلق یقین نہیں ہوتا ان کو کچھ نہیں ملتا لیکن جو یہ سمجھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے ہمیں معزز بنایا ہے اور بڑی بڑی طاقتیں عطا کی ہیں اور وہ یہ بھی یقین رکھتے ہیں کہ خدا تعالی بڑا رحم کرنے والا اور بڑے بڑے انعام دینے والا ہے وہ خالی نہیں رہتے اور اپنے ظرف کے مطابق اپنا حصہ لے کر رہتے ہیں۔وہی خدا تعالیٰ کے سچے بندے ہیں ان کا خدا ان سے خوش ہے اور وہ اپنے خدا سے خوش ہیں۔زمینداروں کے لئے بھی چھٹی کا وقت ہوتا ہے۔انہیں سرکار کی طرف سے چھٹی نہیں ملتی بلکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ملتی ہے یعنی ایک موقع آتا ہے جو نہ کوئی فصل بونے کا ہوتا ہے اور نہ کاٹنے کا۔اس وقت جو تھوڑا بہت کام ہوا سے بیوی بچوں کے سپرد کر کے وہ اپنے آپ کو تبلیغ کے لئے پیش کر سکتے ہیں۔ہم ان کی لیاقت کے مطابق اور ان کی طرز کا ہی کام انہیں بتا دیں گے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اس کے اعلیٰ نتائج رونما ہوں گے۔مثلاً ان سے پوچھیں گے کہ تمہاری کہاں کہاں رشتہ داریاں ہیں اور کہاں کے رشتہ دار احمدی نہیں ؟ پھر کہیں گے جاؤ ان کے ہاں مہمان ٹھہرو اور ان کو تبلیغ کرو۔اس پر کچھ خرچ بھی نہ ہوگا کیونکہ رشتہ داریاں قریب قریب ہوتی ہیں یا پھر بہت تھوڑا کرایہ خرچ ہو گا۔اس طرح وہ ان کے ہاں رہیں اور انہیں تبلیغ کریں۔اس عرصہ میں اگر ایک بھی بیج بویا گیا تو آگے وہ خود ترقی کرے گا۔اس طرح سینکڑوں مبلغ با قاعدہ طور پر کام کرنے والے پیدا ہو سکتے ہیں۔زمینداروں سمیت پانچ چھ سو بلکہ ہزار تک مبلغ ایک 62